انٹرنیشنل ائیر پورٹ کونسل نے سعودی عرب کے شاہ خالد ائیر پورٹ کو کسٹمرز کو بہترین خدمات کی فراہمی پر لیول تھری کا ایوارڈ پیش کیا ہے۔ شاہ خالد ائیر پورٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کونسل کے کسٹمر ایکریڈیشن پروگرام کا ممبر ہے اور اس نے رواں سال کے آغاز میں لیول ٹو کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔
انٹرنیشنل ائیرپورٹ کونسل کے مطابق لیول ٹو کا مطلب ہے کہ ائیر پورٹ کے پاس کسٹمرز کی خدمات کے لیے پیشہ ور ٹیم کے ساتھ ایک واضح پلان ہے جبکہ لیول تھری سے مراد یہ ہے کہ ائیرپورٹ نے ایک پیشہ ور ٹیم اور پلان کے ساتھ ساتھ کسٹمرز کے بہتر تجربے کے لیے ایک جدید حکمت عملی بھی اختیار کی ہے۔
ایکریڈیشن پروگرام جہاں کسٹمر کے تجربات حاصل کردہ معلومات پر بینچ معیار کا تعین کرتے ہیں وہیں یہ ائیرپورٹ کے سٹاف کی ٹریننگ کے مواقع بھی فراہم کرتے ہیں۔
سرٹفیکیٹ ان ائیرپورٹس کو فراہم کیے جاتے ہیں جو سروس کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے کسٹمر کو درپیش مسائل پر ان سے بات کرتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ مسافروں کے تجربے کو مزید بہتر اور خوشگوار بنانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔