مصرمیں سوشل میڈیا سائٹس پر سرگرم کارکنوں اورصارفین نے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں ایک سوڈانی شہری کی جانب سے دارالحکومت قاہرہ کے وسط میں خودکشی کی کوشش کا انکشاف کیا گیا ہے۔
ویڈیو میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایک نوجوان جس کا تعلق سوڈان سے ہے، نے ابراہیم پاشا کے مجسمے سے خود کو چھلانگ لگا کر خود کشی کی کوشش کی۔ یہ مجمسہ سطی قاہرہ میں عتبہ میٹرو کے قریب واقع ہے۔ حادثے کے بعد راہ گیروں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
بعد میں راہگیرہی نوجوان کو ہسپتال لے گئے جہاں اس کے جسم میں گہرے زخم اور ہڈیوں کے فریکچر کی تصدیق ہوئی ہے۔
مصری حکام واقعے کے حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اس حوالے سے پراسیکیوشن آفس کو مطلع کر دیا گیا ہے۔
گذشتہ اپریل میں فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان ملک میں جنگ شروع ہونے کے بعد تقریبا تین لاکھ بے گھر سوڈانی نقل مکانی کرکے مصر پہنچے ہیں۔
-
مصری ہلال احمر نے خان یونس میں امدادی کیمپ قائم کرنا شروع کر دیا
قاہرہ نیوز کی خبر کے مطابق اس ہفتے مصری سیاسی قیادت نے مصری ہلال احمر کو غزہ کی ...
مشرق وسطی -
105 ملین افراد، مصر کی آبادی 1950 کے مقابلے میں 5 گنا ہوگئی
مصر میں وزرا کی کونسل کے انفارمیشن سپورٹ سینٹر نے مصر کی آبادی میں اضافے کے حوالے ...
ایڈیٹر کی پسند -
مصر میں یکم رجب 13 جنوری اور یکم رمضان 11 مارچ کو ہوگا: ادارہ فلکیات
مصر میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے فلکیاتی اور جیو فزیکل ریسرچ کے صدر ڈاکٹر جد القادی ...
بين الاقوامى