وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ حماس کے خلاف اسرائیلی جنگ کئی مہینوں تک جاری رہے گی اور ہم حماس کو ختم کر کے رہیں گے۔ انھوں نے دوبارہ اس بات کا اعلان دہرایا کہ سارے اسرائیلی یرغمالیوں کو بھی ہم گھروں کو واپس لائیں گے۔
وزیراعظم نے پریس کانفرنس میں فوجی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فوج ایک پچیدہ جنگ لڑ رہی ہے۔ اس لیے اس جنگ کے مقاصد اور اہداف حاصل کرنے کے لیے وقت چاہیے ہوگا اور ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ غزہ اسرائیل کے لیے خطرہ نہیں بنے گا۔
نیتن یاہو نے مزید کہا اسرائیلی فوج نے اب تک 8 ہزار عسکریت پسندوں کو مارا ہے۔ ہم حماس کو اس کی صلاحیتوں سے محروم کر کے رہیں گے، اس کے لیے ہم حماس کے رہنماؤں کو بھی ختم کردیں گے۔
پریس کانفرنس میں وزیراعظم نیتن یاہو سے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ہونے والی کسی نئی ڈیل کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ حماس کئی الٹی میٹم دے رہی ہے لیکن ہم نے اسے قبول نہیں کیا ہے۔ مزید کہا کہ ہم ایک خاص تبدیلی دیکھ رہے ہیں لیکن میں کوئی امید پید انہیں کرنا چاہتا۔
واضح رہے تل ابیب میں ہفتے کے روز سینکڑوں مظاہرین نے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ریلی نکالی تھی اور حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ یرغمالیوں کی جلد رہائی کو یقینی بنائے۔
-
اسرائیل غزہ میں فلسطینی نژاد حدید خاندان کے ناموں کے بم کیوں گرا رہا ہے؟
غزہ پر گرائے جانے والے بموں پر فلسطینی نژاد امریکی فیشن ماڈل،اس کی ہمشیرہ اور والد ...
مشرق وسطی -
امریکی سینٹرل کمانڈ کا حوثیوں کی 3 کشتیاں ڈبونے اور ان کے عملے کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
امریکی سینٹرل کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ حوثیوں کی کشتیوں نے جنوبی بحیرہ احمر میں ...
مشرق وسطی -
اسرائیلی فوج نے غزہ میں 21822 فلسطینیوں کو شہید کر دیا
غزہ میں سات اکتوبر سے جاری اسرائیلی جنگ کے نتیجے میں اب تک مجموعی طور پر 21822 ...
مشرق وسطی