کویت کے ایک ٹی وی اینکر پر ٹی وی نشریات کے دوران مکھیوں کی یلغار کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ بعض صارفین نے ٹی وی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
واقعے کی ویڈیو
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران ٹی وی براڈ کاسٹر کی اس ویڈیو کو شیئر کررہے ہیں۔ ویڈیو کلپ میں نوجوان کو بولتے ہوئے دکھایا گیا جب کہ اس کے ارد گرد مکھیوں کو اڑتے، اس کے سر اور چہرے پر بیٹھتے دکھایا گیا ہے۔ اس پر صارفین کی طرف سے سخت تنقید کی جا رہی ہے۔
مواطن: معقولة ذبان على مذيع تلفزيون الكويت الرسمي! pic.twitter.com/fsjhMMH4Du
— ترند (@Trendntwork_kw) January 2, 2024
بہت سے لوگوں نے پروگرام کے تخلیق کاروں، ملازمین، اور ذمہ دار عملے کی عدم موجودگی پر حیرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے ڈائریکٹر پروگرام، ڈائریکٹر نیوز، فوٹوگرافر، پروڈیوسر،اور عملے کے دیگر ارکان جن کا پروگرام میں ذمہ دارانہ کردار ہے پر سوالیہ نشان اٹھایا۔ صارفین نے کہا کہ یہ ایک ناقابل قبول غلطی تھی۔
بعض صارفین اس کا دفاع کرتے نظرآئے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ غلطی ممکن ہے اور ناقدین سے مطالبہ کیا کہ وہ ٹویٹس میں صرف منفی دکھانا بند کریں۔
مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس الجھن کے عالم میں وزارت اطلاعات نے مداخلت کی اور کئی ملازمین کو اس طرح سے واقعہ نشر کرنے کی تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔
دیگر واقعات اور ردعمل
کچھ ناقدین نے وائرل ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا وہ "حلوہ مارکیٹ سے پروگرام نشر کر رہے ہیں"۔ ایک صارفن نے لکھا کہ یہ"ایک ناقابل قبول غلطی"۔
قابل ذکر ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ وزارت اطلاعات نے ایسے واقعات کی تحقیقات میں مداخلت کی ہو۔
اپریل 2022ء میں وزارت اطلاعات نے چینل 2 پر لائیو نیوز کاسٹ کے دوران بلی کی موجودگی کی چھان بین کی تھی۔