خطے میں کشیدگی کے بڑھتے ہوئے آثار کے پیش نظر یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل جمعہ کے روز لبنان پہنچ رہے ہیں۔ وہ سات جنوری تک لبنان میں قیام کریں گے۔
لبنان میں ان کی حکومتی عہدے داروں کے علاوہ سیکیورٹی سے متعلق حکام سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔ امکان ہے کہ لبنان کی پارلیمنٹ کے ارکان سے بھی لبنان اسرائیل کشیدگی اور خطے کے حالات پر تبادلہ خیال کریں گے۔
اس سلسلے میں یورپی یونین کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے ' بوریل علاقائی صورت حال پر ' فوکس' کرتے ہوئے اپنی سفارتی کوششوں کو آگے بڑھائیں گے۔ اور خطے کے قائدین سے ملاقاتیں کریں گے۔'
واضح رہے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن بھی اگلے ہفتے اسرائیل اور مشرق وسطی کے دورے پر آ رہے ہیں۔