سعودی عرب کے معروف علاقے طائف میں صحرائی چیلنج سے نمٹنے کے لئے سبز اہداف کا حصول مملکت کے اہم منصوبوں میں سے ایک ہے۔
مملکت کے ادارے ' نیشنل سنٹر فار ویجیٹیشن کور ڈویلپمنٹ اینڈ کمبیٹنگ ڈیزرٹفیکیشن ' کے تحت سعودی عرب میں سبز اہداف کے لئے سرگرم عمل ہے۔ سعودی عرب میں دس ارب پودے لگانے کے منصوبے کے ایک حصے کے طور پر طائف میں 150000 پودے لگا دیئے گئے ہیں۔
اس مقصد کے لئے 28 ملین مربع میٹرپارک کے وسیع علاقے میں مختلف جگہوں پر آٹھ مقامات منتخب کئے گئے۔ یہ پارک مکہ کے سب سے بڑے اور مملکت کے سب سے قدیمی پارکوں میں سے ایک ہے۔ یہ طائف کے شمال مشرق میں پندرہ کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔
اس علاقے کو صیاد ڈیم کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔ اگھنے درختوں سے مالا ہونے کے علاوہ ہہاڑوں میں گھرا ہوا ہے۔ سعودی گرین ویژن کے تحت پوری مملکت میں اس طرح کے سبز اقدامات کئے جارہے ہیں۔ تاکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے مملکت اپنی قومی اور بین الاقوامی سطح پر ذمہ داریوں سے عہدہ برآ ہو سکے۔
-
سعودی عرب: تیز رفتار ٹرک ٹریفک اشارے پر کھڑی کار سے ٹکرا گیا
سعودی عرب میں الباحہ شہرمیں ٹریفک حادثے نےسوشل میڈیا صارفین کو ہلا کر رکھ دیا۔ اس ...
مشرق وسطی -
محمد بن سلمان سٹیڈیم: سعودی عرب کا القدیہ میں 45000 نشستوں والے نئے مقام کا اعلان
القدیہ انوسٹمنٹ کمپنی (کیو آئی سی) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پیر کو اعلان کیا کہ ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب ابھی 'برکس' میں شامل نہیں ہوا: وزیر تجارت ماجد القصبی
سعودی عرب کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اس نے ابھی تک باضابطہ طور پر 'برکس' نامی تنظیم ...
بين الاقوامى