حماس کی حکومت اور یرغمالیوں کی قید باقی رکھنے والا 'سیز فائر' نامنظور: اسرائیل
اسرائیل غزہ میں کسی ایسے سیز فائر پر اتفاق نہیں کرے گا جس کے نتیجے میں اسرائیلی یرغمالی غزہ میں قید رہیں اور حماس کا اقتدار غزہ پر باقی رہے۔ اس امر کا اعلان اسرائیلی ترجمان ایلون لیوی نے منگل کے روز کیا ہے۔
اسرائیلی ترجمان نے مزید کہا 'اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ لیکن انہوں نے اس بارے میں جواب دینے سے انکار کر دیا کہ زندگیاں کب تک سولی پر لٹکی رہیں گی۔ واضح رہے اسرائیلی حکومت پر ایک بار پھر یرغمالیوں کی رہائی کے لئے اندرونی طور پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔
📰 Please join my daily briefing from the National Public Diplomacy Directorate at the Prime Minister's Office at 15:30 (Israel time) today >>> https://t.co/PcTufowx0k pic.twitter.com/6n2Fq3HbpV
— Eylon Levy (@EylonALevy) January 23, 2024
الیون لیوی نے غزہ میں جنگ بندی کے بارے میں خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا 'ہمارے جنگی اہداف میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔ حماس کی مکمل تباہی، اس کی جنگی صلاحیت کا خاتمہ اور اسرائیلی یرغمالیوں کی واپسی کے ہمارے اہداف واضح ہیں۔‘
اس لئے ایسے کسی 'سیز فائر' پر اتفاق نہیں ہو گا جس میں یرغمالیوں کی عدم رہائی اور غزہ پر حماس کی حکومت باقی رہ سکتی ہو۔
ترجمان نے ایک اور سوال پر کہا 'اس سے زیادہ کچھ بیان کر نے کا نہیں ہے۔' اسرائیلی پارلیمنٹ پر یرغمالیوں کے گھر والوں کی چڑھائی اور غزہ میں ایک ہی روز میں 24 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد یہ اسرائیلی ترجمان کا پہلا بیان ہے۔
-
اسرائیل اور حماس کی جنگ کے درمیان غزہ چھوڑ رہا ہوں: فلسطینی صحافی معتز عزایزہ
فلسطینی فوٹو جرنلسٹ معتز عزایزہ نے منگل کو ایک سوشل میڈیا ویڈیو میں اعلان کیا کہ ...
مشرق وسطی -
غزہ جنگ کے واقعات نسل کشی کا اشارہ دیتے ہیں:ایمنسٹی
غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری 3 ماہ سے زیادہ دنوں سے جاری رہی اور شہریوں کی ...
مشرق وسطی -
غزہ میں نوادرات کے ایک گودام میں اسرائیلی فوجی کیا کررہےہیں؟ نئی متنازعہ ویڈیو جاری
گذشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پرایک ویڈیو کلپ گردش کر رہا ہے جس میں اسرائیلی فوجیوں ...
مشرق وسطی