سعودی عرب میں 500 بلین ڈالر کی لاگت سے تیار کیے جانے والے نئے شہر 'نیوم' میں جانوروں اور جنگلی حیات کے لیے ایک بڑا جنگل قائم کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا گیا ہے۔
جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چار مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا جنگل جانوروں اور پودوں سے بھرا ہوا ہوگا۔ اس جنگل میں 4 انتہائی پرتعیش عمارتیں ہوں گی۔
پہاڑوں سے سمندر کے کنارے تک پھیلے ہوئے اس جنگل میں 100 کمروں پر مشتمل تین ہوٹل ہوں گے۔ نیز 360 ڈگری پر 'آبزرویشن ڈیک' کی مدد سے وادی کے نیچے اور سمندر کے اوپر کے نظارے کیے جاسکیں گے۔
زردون پراجیکٹ مرجان کی چٹان کو دوبارہ تخلیق کرنے میں ماحولیاتی نظام کی فعالیت کی مدد کرنے کے طور پر کام کرے گا اور 'عربی اوریکس' جیسے مقامی جانوروں کو متعارف کرا کر زمین کی تزئین کو بحال کرے گا۔
زردون پراجیکٹ میں ہائکنگ ٹریک، پہاڑ پر موٹرسائیکل چلانے اور چٹانوں پر چلنے جیسے کئی کھیل بھی شامل کیے گئے ہیں۔ ان تفریحی سرگرمیوں میں سٹار گیزنگ، مراقبہ اور یوگا بھی شامل کیا گیا ہے۔
نیوم سٹی کے جاری کردہ بیان میں زردون پراجیکٹ کی پائیداری سے متعلق بتایا گیا ہے کہ زردون کی پائیداری ماحولیاتی ذمہ داری کے تمام پہلوؤں پر محیط ہے۔ متنوع رہائش گاہوں کی مدد کے لیے نخلستانوں کی ایک سیریز بھی بنائی گئی ہے۔ جو مقامی جانوروں، درختوں اور پودوں کی مختلف انواع کے دوبارہ تعارف اور پروان چڑھنے میں مدد دے گا۔
سعودی نیوم میں نیچر ریجن کے سربراہ ڈاکٹر پال مارشل نے بتایا کہ بحیرہ احمر اور خلیج عقبہ میں تحفظ کے لیے کوشش کی جا رہی ہے۔ ماہرین مصنوعی ذہانت کی مدد سے سمندری انواع کا پتا لگا رہے ہیں۔ تاکہ مرجان کی چٹانوں کی حفاظت اور سیاروں کی تخلیق کو تیز کیا جاسکے۔
واضح رہے سعودی عرب کا نیوم سٹی پراجیکٹ سیاحتی منصوبوں کی مدد سے مستقبل کے کاروبار کے لیے کام کر رہا ہے۔ ان سیاحتی منصوبوں کے ذریعے سمندری آبادی کی نایاب نسلوں کی زندگی کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔
-
سعودی عرب کی جانب سے غزہ پر عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیر مقدم
سعودی عرب نے عالمی عدالت انصاف کی جانب سے جاری ہونے والے ابتدائی فیصلے کا خیر مقدم ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب: مصنوعی ذہانت کے میدان میں 18.75 ملین ریال کی سرمایہ کاری کا اعلان
معروف 'آئی سی ٹی کمپنی' نے سعودی المعمار انفارمیشن سسٹمز میں 18 اعشاریہ 75 ملین ...
بين الاقوامى -
سعودی ڈاکٹر مناہل ثابت دولت مشترکہ تنظیم کی سیکرٹری جنرل کی خصوصی سفیر منتخب
ڈاکٹر مناہل عبدالرحمن ثابت ، شاہ عبدالعزیز سٹی فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے صدر کی ...
مشرق وسطی