اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ اس کی فوج نے لبنان میں فضائی حملہ کر کے حزب اللہ کی رضوان فورس کے اہم کمانڈر کو ہلاک کر دیا ہے۔
کمانڈر کے ساتھ ان کے نائب اور ایک تیسرے جنگجو کو بھی قتل کیا ہے۔اسرائیلی اعلان کے مطابق یہ تہرے تہرے قتل کی یہ واردات ایک فضائی حملے کے ذریعے جمعرات کو رات دیر گئے کی گئی ہے۔
اسرائیلی اعلان کے مطابق ان ہلاک کئے گئے تین جنگجووں میں سے پہلے کانام علی محمد الدبس ہے جبکہ دوسرے کانام ابراہیم عیسی ہے۔
الدبس نے پچھلے سال مارچ میں شمالی اسرائیل میں سڑک کنارے ایک بم دھماکے میں مدد کی تھی۔ نیز اکتوبر کے دوران سرحد پار سے جنگی کارروائیوں کا حصہ بنتا رہا ہے۔
-
لبنان سے شمالی اسرائیل پر حملے میں ایک آباد کار ہلاک، اسرائیل کا حملے پر ردعمل
اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی لبنان سے شمالی اسرائیل میں صفد ...
مشرق وسطی -
لبنان سے شمالی اسرائیل کی طرف داغے گئے راکٹوں کی بوچھاڑ سے ایک شخص ہلاک: رپورٹ
اسرائیل کے ہارٹز اخبار نے بدھ کے روز اطلاع دی ہے کہ لبنان سے شمالی اسرائیل میں ...
مشرق وسطی -
لبنان سے فائر میزائل کی زد میں آکر خاتون فوجی ہلاک ہوگئی: اسرائیل
اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ لبنان سے داغے گئے ایک میزائل کی زد میں آکر ایک ...
مشرق وسطی