سعودی عرب:جبل اللوز پر برف باری، سیاحوں نے برف پر خیمے لگا لیے، موسم کے دلکش مناظر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

گذشتہ روز اس سال کے موسم سرما کے دوران شمالی سعودی عرب کے مشہور جبل اللوز پر برف باری نے سفید چادر اوڑھا دی۔ برف باری کے موسم کو انجوائے کرنے کے لیے مقامی اور غیرملکی سیاح جبل اللوز کا رخ کررہے ہیں اور موسم سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ موسم سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ شہری ان مناظر کو یادگار بنانے کے لیے فوٹو گرافی کا موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔

فوٹوگرافر فہد الطرفاوی نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "برف سعودیوں کو باہر جانے اور اس کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہونے سے نہیں روکتی، وہ خیموں اور الاؤ کے ذریعے موسم سرما کی تیاری کرتے ہیں جیسا کہ صحرا میں ہوتا ہے۔ کوہ اللوز موسم سرما بالخصوص برف باری کے بعد سیاحوں کی پسندیدہ منزل بن جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "ہر سال کے موسم سرما کے دوران جبل اللوز کے پہاڑی علاقوں میں سیاح ناقابل فراموش یادیں واپس لاتے ہیں۔

جبل اللوز کا حیسن منظر
جبل اللوز کا حیسن منظر

دوسری جانب تازہ ترین سیٹلائٹ امیجز میں ریکارڈ کیا گیا ہے کہ مملکت کے شمال مغربی حصے خاص طور پر تبوک کا علاقہ موسمی تغیرات سے متاثر ہوا ہے۔ موسمی تبدیلی کے نتیجے میں درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے۔

جبل اللوز کی پہاڑیوں کے دامن میں ہلکی برف باری کے ساتھ تیز بارش ہوئی جس سے نہ صرف موسم مزید ٹھنڈا ہو گیا بلکہ برف کی وجہ سے علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگیا۔

"عرب ویدر" ویب سائٹ کے ذریعہ میدان میں موجود موسم کے شائقین کی طرف سے جو اطلاع دی گئی ہے اس کے مطابق کہ جبل اللوز کی بلندیوں پر برف باری اور بارش ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ توقع ہے کہ آنے والے گھنٹوں کے دوران جبل اللوز کی چوٹیوں پر وقفے وقفے سے برف باری جاری رہے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں