فلسطین اسرائیل تنازع

مکمل جنگ بندی کے اعلان تک اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کا تبادلہ نہیں ہوگا: حماس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

حماس کے رہ نما اسامہ حمدان نے زوردے کر کہا ہے کہ جب تک اسرائیل جنگ بندی کا اعلان نہیں کرتا اس وقت تک اس کے ساتھ قیدیوں کا کوئی تبادلہ نہیں ہوگا۔

حمدان نے منگل کو کہا کہ حماس نے گذشتہ دو دنوں کے دوران مصری دارالحکومت قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات میں غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے لیے اپنی شرائط کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے بیروت میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ حماس کی شرائط واضح ہیں۔ ہم مکمل اسرائیلی انخلاء، بے گھر ہونے والوں کی اپنے علاقوں میں واپسی اور بڑی مقدار میں امداد کی فراہمی چاہتے ہیں۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ اسرائیل "مجوزہ اقدامات سے نمٹنے کے لیے اب بھی وہی تاخیری چالوں اور طریقوں پر عمل پیرا ہے"۔

غزہ کے لوگوں کو بھوکا مارنا

حمدان نے مزید کہا کہ اسرائیل "مذاکرات، غزہ کے لوگوں کے قتل عام اور بھوک پیاسے مارنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور بھوک کو فلسطینی عوام پر دباؤ کے کارڈ کے طور پر استعمال کر رہا ہے"۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل جنگ میں جو کچھ حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے وہ مذاکرات کی میز پر حاصل کرنا چاہتا ہے۔ ہمارے لوگوں کی سلامتی اور تحفظ ایک مستقل جنگ بندی کے علاوہ وہ اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکے گا"۔

انہوں نے کہا کہ حماس نےجو لچک دکھائی وہ مذاکرات میں دکھائی دے رہی ہے۔ حماس ہر طرح کی جدوجہد کو جاری رکھنے کے لیے مکمل تیار اور پر عزم ہے"۔

غزہ کے جنوب میں رفح سے (آرکائیوز - رائٹرز)
غزہ کے جنوب میں رفح سے (آرکائیوز - رائٹرز)

انہوں نے مزید کہا کہ "ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ ہم واضح مقاصد اور اہداف کے بغیر مذاکرات کے عمل کوآگے نہیں بڑھائیں گے۔ دشمن مذاکرات کی ااڑ میں وقت حاصل کرنا چاہتا ہے۔ وہ مزید قتل عام کے لیے پردہ ڈالیں گے"۔

بات چیت جاری

قاہرہ نیوزچینل نے ایک اعلیٰ مصری ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ منگل کو غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے لیے قاہرہ میں جاری بات چیت جاری ہے ۔ آج بدھ کو بات چیت ایک نیا دور منعقد ہو گا۔

اس سے قبل آج مصری چینل نے ایک نامعلوم ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ "بات چیت میں مشکلات کا سامنا ہے لیکن وہ اب بھی جاری ہیں"۔

مذاکرات مصر، قطر، امریکہ اور حماس کی شرکت سے ہو رہے ہیں۔

توقع ہے کہ بات چیت کے دوران چالیس دن کی جنگ بندی، غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ میں جنگ سے متاثرہ لوگوں تک امداد کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں