اسرائیل نے کہا ہے کہ اس نے ایران سے مقبوضہ مغربی کنارے میں جدید ہتھیاروں کی سمگلنگ کو روک دیا ہے۔ اسرائیلی سیکورٹی فورسز نے بتایا ہے کہ مغربی کنارے میں ٹینک شکن بارودی سرنگیں سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔
تاہم ایک آپریشن کے دوران یہ اسلحہ سمگلنگ کی یہ کوشش ناکام بنا دی گئی۔ جس میں حزب اللہ سے تعلق رکھنے والے لبنانی آپریٹرز اور ایرانی پاسداران انقلاب کور کے حکام ملوث تھے۔ یہ لوگ اسلحہ سمگلنگ کے لیے ایجنٹ بھرتی کر رہے تھے۔ تاکہ مقبوضہ مغربی کنارے میں حملے کیے جا سکیں۔