فلسطین اسرائیل تنازع

غزہ میں اسرائیلی حملے میں برطانیہ، آسٹریلیا اور پولینڈ کے امدادی کارکن ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

غزہ میں وزارت صحت نے پیر اور منگل کی درمیانی شب اعلان کیا کہ وسطی غزہ کی پٹی میں ان کی بکتر بند گاڑی پر اسرائیلی حملے میں چار غیر ملکی امدادی کارکن اور ان کا فلسطینی ڈرائیور ہلاک ہو گئے۔

وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ "5 افراد ہلاک ہوئے، جن میں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ ان کی لاشیں دیر البلح میں الاقصیٰ شہداء ہسپتال پہنچائی گئی ہیں۔ یہ پانچوں اسرائیلی فضائی حملے میں ہلاک ہوئے جس نے مغربی دیر البلاح میں ایک بکتر بند گاڑی کو نشانہ بنایا۔ یہ امدادی کارکن امریکن فاؤنڈیشن فار انٹرنیشنل کزن (ورلڈ سینٹرل کچن) سے تعلق رکھتے ہیں۔

حماس کے سرکاری انفارمیشن آفس نے اعلان کیا کہ مرنے والے "چار غیر ملکی تھے، جن میں سے تین برطانوی، آسٹریلوی اور پولینڈ کی شہریت رکھتے تھے اور چوتھا جس کی قومیت معلوم نہیں جب کہ ایک فلسطینی مترجم" سیف عصام ابو طحہٰ بھی اس حملے میں مارے گئے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نےکہا ہے کہ وہ "ورلڈ سینٹرل کچن" تنظیم کے ملازمین کی المناک ہلاکت کی تحقیقات کر رہی ہے۔

سرائیل اور حماس کے درمیان جاری تنازعہ کے دوران21 مارچ 2024 کو جاری کی گئی اس تصویر میں ورلڈ سینٹرل کچن کے 2 ممبران فلسطینیوں کے لیے کھانا تیار کر رہے ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ وہ غزہ کے لوگوں کو خوراک اور انسانی امداد فراہم کرنے کی اہم کوششوں میں ورلڈ سینٹرل کچن آرگنائزیشن کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

درایں اثناء ورلڈ سینٹرل کچن آرگنائزیشن نے ایک بیان میں کہا: "ہم ان رپورٹس سے آگاہ ہیں کہ ورلڈ سینٹرل کچن ٹیم کے ارکان اسرائیلی فوج کے حملے میں مارے گئے جب وہ غزہ تک خوراک پہنچانے کے لیے ہماری انسانی ہمدردی کی کوششوں میں مدد کے لیے کام کر رہے تھے۔ یہ ایک المیہ ہے جس میں انسانی امدادی کارکنوں اور عام شہریوں کو کبھی بھی نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔

اس سے قبل عینی شاہدین نے عرب ورلڈ نیوز ایجنسی کو بتایا تھا کہ بین الاقوامی امدادی تنظیم ’گلوبل سینٹرل کچن‘ کے لیے کام کرنے والے کم از کم تین غیر ملکی پیر کی شام دیر البلح میں گاڑی پر حملے میں مارے گئے۔

عینی شاہدین نے بھی واشنگٹن میں قائم تنظیم کے ساتھ ڈرائیور کے طور پر کام کرنے والے ایک فلسطینی کے قتل کی تصدیق کی ہے اور دیگر متاثرین کی تلاش کی جا رہی ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ برطانوی، پولش اور آسٹریلوی پاسپورٹ ملے ہیں جو ممکنہ طور پر مہلوکین کے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ "ورلڈ سینٹرل کچن" تنظیم ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے جو خوراک کی حفاظت کے شعبے میں کام کرتی ہے اور غزہ کی پٹی کے بے گھر افراد کو خوراک کی امداد فراہم کرتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں