سعودی ولی عہد کا امیر قطر سے خطے میں فوجی کشیدگی پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے منگل کو امیر قطرشیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

خطے کو درپیش پیچیدہ امن اور سلامتی کی صورت حال کے تناظر میں ہونے والے اس اہم رابطے میں غزہ کی صورت حال کے علاوہ خطے میں حالیہ فوجی کشیدگی اور سلامتی و تحفظ پر اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے صورت حال کو بگڑنے سے روکنے اور خطے کو اس کشیدگی کے خطرات سے بچانے کےلیے کوششیں کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں