متحدہ عرب امارات میں گذشتہ ہفتے ہونے والی "ریکارڈ" بارشوں کے بعد لک کے کچھ علاقوں میں آج پیر سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو رہا ہے۔
امارات کے نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی (این سی ایم) نے اپنی تازہ ترین پیشین گوئی میں بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے مغربی علاقوں میں آج ہلکی بارش کا امکان ہے۔
الطقس المتوقع على الدولة من الإثنين إلى الجمعة 22 - 26 أبريل 2024
— المركز الوطني للأرصاد (@ncmuae) April 21, 2024
Expect weather over the country from Monday till Friday 22-26 April 2024 pic.twitter.com/ibjnKjcIqX
کل منگل تک مشرقی علاقوں میں ہلکی اور بعض مقامات پر درمیانے درجے کی بارش کی توقع ہے۔شمال مشرقی علاقوں میں مطلع ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔
اس حوالے سے نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی کے ماہر موسمیات ڈاکٹراحمد حبیب کا کہنا تھا کہ اگرچہ پیر کی شام ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے اور منگل کو امارات کے مخصوص علاقوں میں مزید بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس بارش میں پریشانی کی کوئی وجہ نہیں۔
اماراتی اخبار خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ "موجودہ صورتحال میں شدید بارش بالکل شامل نہیں ہے اوراس کا گزشتہ ہفتے کے واقعے سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا"۔
دوسری طرف موسمیاتی تبدیلی کی نگران کمیٹی نے اطلاع دی ہے کہ آج اور کل کچھ علاقوں میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔