متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں سے مکانات کو پہنچنے والے نقصانات کے ازالے کے لیے 544.60 ملین ڈالر مختص کیے گئے ہیں۔ یہ بات دبئی کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کابینہ کے فیصلے سے متعلق بتائی ہے۔ وزیراعظم نے بتایا کہ کابینہ نے حالیہ طوفان سے گھروں کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کے لیے 544.60 ملین ڈالر کی منظوری دی ہے۔
خیال رہے حالیہ طوفانی بارش گزشتہ 75 سالوں کے دوران ہونے والی سب سے زیادہ بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔ نیز سیلابی پانی سے گھروں ، گاڑیوں اور دیگر املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
موسم گرما یں متحدہ عرب امارات میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ جس کی وجہ متحدہ عرب امارات کا صحرائی آب و ہوا والا ملک ہونا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے سرکاری خبر رساں ادارے 'وام' نے رپورٹ کیا ہے کہ صدر شیخ محمد بن زید آل نہیان نے حالیہ بارشوں اور سیلاب سے پہنچنے والے نقصانات کا جائزہ لینے کا حکم دیا تھا۔ نیز حکام کو ہدایت کی تھی کہ متاثرہ خاندانوں کو امداد فراہم کی جائے۔
-
امارات میں بارش کی نئی لہر مگر پریشانی کی کوئی بات نہیں: محکمہ موسمیات
متحدہ عرب امارات میں گذشتہ ہفتے ہونے والی "ریکارڈ" بارشوں کے بعد لک کے کچھ علاقوں ...
مشرق وسطی -
متحدہ عرب امارات میں ڈیزرٹ فلیگ مشقیں شروع، سعودی فضائیہ کی شرکت
متحدہ عرب امارات میں میں دوست اور برادر ممالک کی شرکت سے فضائی مشقیں "ڈیزرٹ فلیگ" ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب کا سیاحت کا شعبہ 2030 تک ہوٹلوں کے 320,000 کمروں کا اضافہ کرے گا
ایک نئی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے طول و عرض میں 2030 تک ہوٹل کے 320,000 نئے ...
مشرق وسطی