سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے زیراہتمام انسداد منشیات کے جنرل ڈاریکٹوریٹ کی طرف سے معلومات کی فراہمی کے نتیجےمیں اسپین میں منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
سعودی عرب کے انسداد منشیات کے ادارے نے اسپین کے انسداد منشیات کے ادارے کو معلومات فراہم کیں کہ سٹارچ پاؤڈر کے کنٹینر کی کھیپ کے اندر 47 کلو گرام منشیات کوکین اسمگل کی جا رہی ہے۔
یہ اقدام نارکوٹکس کنٹرول سروس کے فعال حفاظتی نگرانی پروگرام کا نتیجہ ہے۔اس کے علاوہ مقامی اور بین الاقوامی سطح پر منشیات کے خلاف جنگ کے فریم ورک کے اندر کی گئی سعودی کی عکاسی کرتا ہے۔ سعودی عرب انسداد منشیات کے اندرو ملک فعال نیٹ ورک کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پربھی منشیات کی لعنت کی روک تھام کے لیے دوسرے اداروں کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے۔