خادم حرمین شریفین کی ضیوف الرحمان کو بہترین خدمات فراہم کرنے کی ہدایت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے حکومت اور مملکت کے تمام اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ حج کےموقعے پر ضیوف الرحمان کی بہترین خدمات اور سہولیات فراہم کریں۔

جدہ میں سعودی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کے دوران خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دنیا بھر سے مملکت میں حج کی ادائیگی کے لیے آنے والے ضیوف الرحمان کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ عازمین کے راحت وآرام کو یقینی بنانے اور انہیں مناسک کی ادائی میں سہولیات کی فراہمی کا خیال رکھیں۔

خادم حرمین شریفین نے حج منصوبوں پرعمل درآمد سے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مملکت کی مختلف بندرگاہوں اور مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور مقدس مقامات پر خدا کے مہمانوں کو بہترین سہولیات اور اعلیٰ معیار کی خدمات کی فراہمی جاری رکھی جائے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ سب کو اس کام کو بخوبی انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے۔

وزراء کونسل نے علاقائی اور بین الاقوامی میدانوں میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ مملکت، عالمی سلامتی اور استحکام کے قیام،بین الاقوامی امداد، عرب اور مسلمان ممالک کے مسائل پر غور کیا گیا۔

سعودی کابینہ میں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تنظیم میں مکمل رکنیت دینے کی حمایت میں قرارداد منظور کرنے کا خیرمقدم کیا۔ اس موقعے پر اسرائیلی فوج کی غزہ میں جاری وحشیانہ کارروائیوں کی مذمت، امدادی کارکنوں پرحملوں کا سلسلہ روکنے اور غزہ میں جنگ سے متاثرہ لوگوں تک وسیع پیمانے پر امداد پہنچانے پر زور دیا۔

کابینہ نے وزیر داخلہ یا اس کے نمائندے کو اختیار دیا کہ وہ امریکہ کے ساتھ سعودی وزارت داخلہ اور ریاستہائے متحدہ امریکہ میں وزارت انصاف کے درمیان مجرمانہ معلومات کے تبادلے کے سلسلے میں مفاہمت کی ایک یادداشت کے مسودے پر بات چیت اور دستخط کرے۔

سعودی عرب کی حکومت اور جمہوریہ کوسٹا ریکا کی حکومت کے درمیان سفارتی، خدمت یا خصوصی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا کی شرائط سے باہمی استثنیٰ کے حوالے سے دو معاہدوں کی منظوری دی۔

کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیاروں کے کنونشنز کے نفاذ کے لیے قومی اتھارٹی کے آرٹیکل تین میں ترمیم کرنے کے علاوہ اتھارٹی کی کونسل کی سربراہی وزیر برائے امور خارجہ کریں گے اور متعدد اداروں کے نمائندے اس میں بہ طور رکن شامل ہوں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں