اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفادی نے بھی غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کے جنگی جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے۔ انہوں نے اس امر کا مطالبہ اتوار کے روز اقوام متحدہ کے فلسطینیوں کی انسانی بنیاد پر مدد کے لیے قائم کیے گئے ادارے ' اونروا کے سربراہ کےہمراہ ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا ہے۔
خیال رہے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف بین الاقوامی عدالت انصاف کی کارروائی پہلے سے چل رہی ہے۔ عدالت انصاف کی یہ کارروائی جنوبی افریقہ کی دائر کردہ درخواست کی بنیاد پر جاری ہے۔
اقوام متحدہ کے کئی ادارے اور انسانی حقوق کی کئی تنظیمیں بھی غزہ میں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیوں کی طرف توجہ مبذول کر چکی ہیں۔ بین الاقوامی فوجداری عدالت نے بھی غزہ مین تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ اب اسرائیلی فوج نے دو ہفتوں کے دوران رفح سے آٹھ لاکھ فلسطینی پناہ گزینوں کو ایک بار پھر نقل مکانی پر مجبور کر دیا ہے۔
اسی پس منظر میں اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفادی نے کہا ہے کہ اردن کا مطالبہ ہے کہ بین الاقوامی سطح پر غزہ میں جاری اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقات کی جائیں۔ ان تحقیات کے نتیجے میں جو بھی جرم مین ملوث قرار پائے اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔
یاد رہے دو ماہ قبل بین الاقوامی فوجداری عدالت نے نے اسرائیلی جرائم کے خلاف تحقیقات شروع کیں تو اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور کئی دیگر اعلی حکام کی گرفتاری کے خطرے کی باتیں بھی اسرائیلی میڈیا میں آنے لگیں ۔ مگر اس کے بعد ان خبروں میں کمی آگئی۔
-
اسرائیل نے رفح پر حملے کے اگلے مرحلے کی تفصیلات امریکہ سے شیئرکر دیں
فلسطین کے غزہ کی پٹی کے انتہائی جنوبی شہر رفح پرحملے کے بارے میں تمام بین الاقوامی ...
مشرق وسطی -
حزب اللہ کے خلاف جنگ ناگزیر ہے:اسرائیلی وزیر خزانہ
اسرائیل کے وزیر خزانہ بزلئیل سموٹریچ نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے خلاف جنگ ناگزیر ہے ...
مشرق وسطی -
اعتراف جرم کے لیے اسرائیل نے ہمارے ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنایا:اونروا
اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی مہاجرین ’اونروا‘ نے انکشاف کیا ...
مشرق وسطی