ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں انتقال کے بعد ایرانی حمایت یافتہ علاقائی مزاحمتی گروپوں اور اتحادیوں نے سوگ مناتے ہوئے اظہار تعزیت کیا ہے۔
ان تعزیت کرنے والوں اور سوگ منانے والوں میں فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس، لبنان کی ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ کے علاوہ عراقی اور شامی مسلح گروپوں کے ساتھ ساتھ شام کے بشار الاسد کی حکومت بھی شامل ہے۔
غزہ میں اسرائیل کے خلاف برسرپیکار مزاحمتی گروپ حماس نے ایک قابل قدر حامی کے طور پر صدر ابراہیم ریئسی اور ان کے دیگر رفقا کی رحلت کا سوگ منایا ہے۔ حماس نے ایک بیان میں ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای، ایرانی حکومت اور ایرانی عوام سے ’ناقابلِ تلافی نقصان‘ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔