سعودی وزیر خارجہ کی جی سی سی کے اجلاس میں شرکت کے لیے قطر آمد
سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان خلیجی تعاون کونسل کے اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے اتوار کے روز قطر پہنچ گئے ہیں۔ اجلاس خلیجی تعاون کونسل میں باہمی تعاون اور خطے کی صورت حال کے پیش نظرغیر معمولی ہے۔
شہزادہ فیصل بن فرحان دنیا کے مصروف ترین رہنے والے وزرا ئے خارجہ میں سے ایک ہیں۔ وزیرخارجہ سعودی عرب انتہائی مصروف شیڈول کی وجہ سے پچھلے کئی دنوں میں مسلسل دوروں پر ہیں۔ حالیہ دنوں میں انہوں نے یورپی یونین کا دورہ بھی کیا ہے ۔
آنے والے دنوں میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن بھی مشرق وسطیٰ کے دورے پر خطے میں اہم مشاورت کے لیے پہنچ رہے ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ کا خطے کا یہ دورہ اسرائیل کی غزہ میں جاری جنگ کے دوران 9ویں مہینے کے شروع میں آٹھواں باقاعدہ دورہ ہو گا۔
اتوار کے روز شہزادہ فیصل بن فرحان قطری دارالحکومت دوحہ پہنچے ہیں، ان کے دوحہ پہنچنے پر قطر کے امور خارجہ کے وزیر مملکت سلطان بن سعد المراخی نے ان کا ائیرپورٹ پر استقبال کیا۔ سعودی عرب کے قطر میں سفیر شہزادہ منصور بن خالد فرحان اور خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البدائیوی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
قطری وزیر مملکت سلطان بن سعد المراخی نے جہاں خلیجی تعاون کونسل کا 160 واں وزارتی اجلاس طلب کیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ اس اجلاس کے علاوہ ترکیہ اور یمن کے ساتھ خلیجی کونسل کے وزارتی اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔
-
سعودی عرب میں کرپشن کے خلاف جنگ،تین سال میں پانچ ہزار ملزمان پابند سلاسل
سعودی عرب میں انسداد بدعنوانی کے ادارے "نزاہہ" نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے گذشتہ سال ...
مشرق وسطی -
بغیر اجازت حج کرنے والے گناہ کے مرتکب ہوں گے: مفتی اعظم سعودی عرب
سعودی عرب کے مفتی اعظم، سینئر علماء کی کونسل کے چیئرمین اور علمی تحقیق اور فتویٰ ...
ایڈیٹر کی پسند -
سعودی عرب کا چھ اہم شعبوں میں اونٹوں پر تحقیق کے لیے سکالرشپ کا اعلان
اونٹوں کی منفرد حیثیت میں دلچسپی بڑھانے کے تناظر میں سعودی عرب کی وزارت ثقافت نے ...
بين الاقوامى