فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ نصیرات میں اسرائیلی فوج نےاپنے تین مزید یرغمالیوں کو اپنے ہاتھوں سے ہلاک کر دیا ہے۔
القسام بریگیڈ نے اس سے قبل بھی اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اسرائیلی فورسز کی نصیرات میں طویل ترین کارروائی کے دوران اپنے کئی ہرغمالیوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا ہے۔
جبکہ اب اتوار کو بعد دوپہر سامنے آنے والے بیان میں القسام بریگیڈ ہے کہاہے اسرائیلی فورسز نے اپنی اب تک کی بدترین کارروائیوں میں سے ایک کارروائی میں اپنے مزید تین یرغمالیوں کو بھی ہلاک کر دیا ہے۔
واضح رہے اسرائیلی فوج کو اپنی اب تک جاری طویل غزہ جنگ میں یہ پہلی بار کامیابی ملی تھی اس نے اپنی تینوں افواج اور بعض اطلاعات کے مطابق امریکہ کی بھی بھر پور مدد کے بعد ہفتے کے روز اپنے چار یرغمالیوں کو زندہ چھڑا لیا ہے۔ جس پر القسام بریگیڈ نے کہا تھا نہیں اس کی کئی اس بد ترین جنگی کارروائی میں کئی یرغمالی مرے بھی ہیں اور زخمی بھی ہوئے ہیں۔
لیکن ایک روز بعد اتوار کو القسام بریگیڈ کے تازہ ترین بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجی کارروائی کے دوران مرنے والے یرغمالیوں کی تعداد 3 سامنے آئی ہے۔
القسام کے بیان کے مطابق ان تین ہلاک ہونے والے یرغمالیوں میں ایک امریکی شہری بھی شامل ہے۔
-
نصیرات کیمپ : اسرائیلی فوج نے حملے میں کئی یرغمالی بھی ہلاک کر دیے: القسام بریگیڈ
فلسطین مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے نصیرات پر اسرائیلی فوج کے ...
مشرق وسطی -
اسرائیل نے غزہ سے ایک عورت سمیت چار یرغمالیوں کی بازیابی کی ویڈیو جاری کردی
ہفتے کے روز اسرائیلی فوج نے ایک ویڈیو کلپ نشر کیا ہے جس میں اس نے غزہ کی پٹی میں ...
مشرق وسطی -
امریکہ نے غزہ کے لیےعارضی پشتے سے امدادکی ترسیل دوبارہ شروع کر دی:امریکی سینٹرل کمانڈ
اسرائیلی بندرگاہ اشدود میں مرمت کرنے کے بعد پشتے کے ذریعے تقریباً 492 میٹرک ٹن اشد ...
مشرق وسطی