سعودی قیادت کا کویت کے علاقے المنقف میں آتشزدگی سے ہلاکتوں پر اظہار تعزیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کویت کے علاقے المنقف کی ایک عمارت میں لگنے والی آگ سے ہونے والی اموات پر امیر کویت سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی قیادت نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرنے والوں کے اہل خانہ، کویت کے عوام سے بھی دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار کیا۔

سعودی وزارت خارجہ نے بھی کویت کی حکومت، عوام اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

وزارت نے بیان میں کویت کی حکومت اورعوام کے ساتھ یکجہتی کا بھی اظہار کیا۔

علاوہ ازیں متحدہ عرب امارات نے بھی آتشزدگی سے ہونے والی اموات پر دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

وزارت خارجہ کے بیان میں کویت کی حکومت، عوام اور متاثرین کے لواحقین سے دلی تعزیت، ہمدردی اور تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

یاد رہے کہ کویت کی ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 41 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ دسیوں زخمی ہوئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں