رفح میں سات دیگر فوجیوں کے ساتھ مارا جانے والا اسرائیلی کیپٹن وسیم محمود کون ہے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

ہفتے کی شام اسرائیلی فوج نے ایک بکتر بند انجینیرنگ پرسنل کیریئر کو غزہ میں رفح کے قریب پیش آنے والے حادثے کی مختصر تفصیلات جاری کیں۔ یہ حادثہ مقامی سطح پر تیار کردہ نامر کیریئر کے ساتھ ہفتے کی صبح 5:15 بجے شہر کے مضافات میں واقع "تل السلطان" پناہ گزین کیمپ کے قریب سے گذر تے ہوئے پیش آیا تھا۔

فوج نے دعویٰ کیا کہ جب ایک دھماکہ خیز آلہ اس کے مرکز سے ٹکرا گیا تو گیواتی بریگیڈ بٹالین کے انجینیرز اور بکتر بند اہلکاروں نے مل کر تقریباً 50 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آپریشن کے بعد یونٹ نے اپنا مشن مکمل کیا اور "اسٹارٹنگ پوائنٹ" کی طرف لوٹ گئی۔

’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کواسرائیلی فوج کے بیانات کے عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ کی انگریزی ویب سائٹ کے ترجمے کے بعد معلوم ہوا بغیر پیشگی فائرنگ یا خطرے کی پیش گوئی کے بکتر بند گاڑی ایک زور دار دھماکے سے شدید نوعیت کی آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آگئی اور اس میں موجود تمام افراد جل کر ہلاک ہوگئے۔ یہ گاڑی قافلے میں شامل پانچویں یا چھٹی گاڑی تھی۔ گاڑی ایک خطرناک نوعیت کی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی تھی۔

فوج نے مارے جانے والے آٹھ فوجیوں کے بارے میں کوئی معلومات جاری نہیں کیں۔ البتہ ایک فوجی کی شناخت وسیم محمود کے نام سے کی ہے جو درز قبیلے سےتعلق رکھتا ہے۔ وہ جزیرہ نما النقب کے نواحی علاقے ’بیت جن‘ کا رہائشی ہے۔ 23 سالہ محمود 601ویں انجینیرنگ کور میں ڈپٹی کمپنی کمانڈر کے عہدے پر تھا۔ یہ یونٹ 402ویں ریلوے بریگیڈ کی بٹالین کا حصہ ہے۔

اسرائیلی ٹینک
اسرائیلی ٹینک

اسرائیلی اخبار کی ویب سائٹ نے مقتول کیپٹن کے چچا شریف غانم کے حوالے سے بتایا کہ ان کا بھتیجا جنگ کے آغاز میں زخمی ہونے کے بعد غزہ کی پٹی میں لڑنے کے لیے دوبارہ گیا تھا۔ جو کچھ ہوا وہ بہت بڑا سانحہ ہے۔ جنگ کے آغاز میں اس کے بازو میں گولی لگی تھی۔اس سے ہرکوئی پیار کرتا تھا‘۔

انہوں نے کہا کہ وسیم محمود سے کہا گیا تھا کہ وہ اپنے زخمی بازو کی سرجری کروائے مگر اس نے جنگ ختم ہونے تک اسے ملتوی کردیا تھا۔

بیت جن ٹاؤن کونسل کے سربراہ نزیہ دبور نے عیدالاضحیٰ کی تقریبات کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

الدرز قبیلے کے روحانی پیشوا طریف نے ایک بیان جاری کیا جس میں اس نے کہا کہ "بیت جن سے تعلق رکھنے والے افسر وسیم محمود درز قبیلے کے وطن پر جان قربانی کرنے والے دیگر فراد کی طویل فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں