سعودی عرب کا حج سے متعلق حسن انتظام ہرحاجی کو ہمیشہ یاد رہے گا:مفتی اعظم مصر
مصر کے مفتی اعظم ڈاکٹر شوقی علام نے ضیوف الرحمان کی سہولت اور آسانی کے لیے سعودی عرب کی طرف سے فراہم کی جانے والی خدمات کو سراہا ہے۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے اہم اسلامی رہ نماؤں کے حج کے موقعے پر دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب میں ڈاکٹر شوقی علام نے کہا کہ مملکت کی طرف سے حجاج کی سہولت کے لیے فراہم کردہ خدمات قابل تحسین ہیں۔ مملکت کی طرف سے ضیوف الرحمان کی آسانی کے لیے وضع کردہ حسن انتظام کو ہرحاجی یاد رکھے گا‘۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے تمام اداروں کی طرف سے حجاج کوفراہم کی جانے والی خدمات لائق تحسین ہیں۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی سرپرستی میں حجاج کرام کی خدمت ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔
مصر کے مفتی اعظم نے زور دے کر کہا کہ یہ عظیم منظر ہر حاجی کی یاد میں تاب ناک یاد کے طور پر ہمیشہ زندہ رہےگا۔
خیال رہے کہ سعودی ولی عہد نے گذشتہ روز اہم عالمی رہ نماؤں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا تھا جس میں پوری دنیا سے حج کے لیے مملکت آنےوالی اہم شخصیات کو مدعوکیا گیا تھا۔ اس تقریب میں شرکت کرنے والوں میں مصر کے مفتی اعظم ڈاکٹر شوقی علام بھی شامل تھے۔
-
17 سال بعد حج سیزن سردیوں میں آئے گا:محکمہ موسمیات
سعودی عرب کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ہم ہر سال حج سیزن کو گرمیوں سے نکل کر ...
حج -
حجاج کرام عجلت کے ساتھ طواف وداع میں مصروف
حجاج کرام نے حج کے دیگر مناسک کی ادائی کے ساتھ ساتھ تیزی کے ساتھ طواف وداع کے بعد ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب:وزارت صحت کو حج کے دوران ہیلپ لائن نمبر937 پر47 ہزار کالز موصول
حج سیزن 1445ھ کے آغاز سے سعودی عرب کی وزارت صحت کو "937" ہیلپ لائن کے ذریعے 47,000 ...
مشرق وسطی