سعودی عرب کے شہر قدیہ میں پہلے پرفارمنگ آرٹس سینٹر کا افتتاح

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

سعودی عرب میں قدیہ انویسٹمنٹ کمپنی نے مملکت کے ثقافتی منظر کو مزید تقویت دینے میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے پرفارمنگ آرٹس سینٹر کا افتتاح کیا ہے۔ یہ سینٹر قدیہ شہر کا پہلا ثقافتی نشان ہے، جو کہ شہر میں سیاحتی مقامات کے گروپ میں ایک اہم اضافہ تصور کیا جائےگا۔ سعودی پریس ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مرکز ایک منفرد آرکیٹیکچرل ڈیزائن کی خصوصیات کی بہ دولت ممتاز مقام کا حامل ہے۔ یہ سینٹر جدید فنکارانہ اندازمیں پرفارمنگ آرٹس پیش کرے گا۔ قدیہ کے رہائشیوں اور زائرین کے لیے ثقافتی تجربے کو یکساں طور پر نئے سرے سے متعین کرنے کے لیے اسے غیرمعمولی پذیرائی ملنے کا امکان ہے۔ توقع ہے کہ پرفارمنگ آرٹس سینٹر کو سالانہ آٹھ لاکھ سےزیادہ لوگ وزٹ کریں گے۔

پرفارمنگ آرٹس سنٹر طویق پہاڑوں کی ڈھلوانوں کے کنارے پر واقع ہے اور ہر سال 260 سے زیادہ اندرونی اور بیرونی پرفارمنسز اور تقریبات کی میزبانی کر کے تخلیقی صلاحیتوں اور اختراعات کو فروغ دینے کے لیے شہر کے عزم کا اظہار کرتا ہے۔ اس میں ہر ایک تھیٹر میں 2,400 نشستیں شامل ہیں۔ اس میں ایک تھیٹر شامل ہے جو شہر کے نچلے سطح مرتفع کا شاندار نظارہ فراہم کرتا ہے۔ ایک معلق فولڈنگ کے قابل تھیٹرمیں پانچ سو نشستوں کی گنجائش ہے۔

قدیہ میں پہلے ثقافتی مرکز کی نقاب کشائی 5 تفریحی اور کھیلوں کے اثاثوں کے اعلان کے بعد ہوئی۔قدیہ میں اس سے قبل گیمنگ اور الیکٹرانک سپورٹس زون، شہزادہ محمد بن سلمان اسٹیڈیم، اسپیڈ ٹریک، ڈریگن بال تفریحی پارک،six flag، قدیہ سٹی اور اکواریبا المائی جیسے اہم تفریحی مراکز کا افتتا ہوچکا ہے جس نے سیاحت کی دنیا میں قدیہ کی اہمیت کو چار چاند لگا دیے ہیں۔

قدیہ انوسٹمنٹ کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر عبداللہ بن ناصر الداؤد نے کہا کہ "قدیہ نہ صرف تفریح اور کھیلوں کا گھر ہوگا، بلکہ سعودی ثقافت کے تحفظ اور متعارف کرانے میں بھی ایک اہم کردار ادا کرے گا۔ قدیہ میں پرفارمنگ آرٹس سنٹر کا اعلان کرتے ہوئے ہمیں انتہائی خوشی اور مسرت ہو رہی ہے۔ انہوں نے مملکت میں پرفارمنگ آرٹس کے فروغ کے لیے مملکت کی طرف سے فراہم کردہ سرپرستی اور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قدیہ کا پرفامنگ آرٹس سینٹرکی سرگرمیوں کو مزید بہتر اور نتیجہ خیزبنانے کے لیے مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی سے بھی استفادہ کیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں