اسرائیلی فوجی سربراہ نے حماس ختم کر دی، وزیر اعظم حماس سے معاہدہ کرنے کو تیار!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نےکہا ہے کہ اسرائیل اب بھی غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے معاہدہ کرنے کے لیے کمٹڈ ہے۔ انہوں نے یہ بات پیر کے روز اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہی ہے۔

دوسری جانب ان کے فوجی سربراہ نے کہا ہے کہ رفح میں باقی رہ گئی حماس اپنے خاتمے کے قریب ہیں۔

انہوں نے کہا ہم اسرائیلی تجویز کے ساتھ آج بھی کھڑے ہیں جس کا امریکی صدر جوبائیڈن نے خیر مقدم کیا ہے۔ ان کے مطابق اسرائیلی پوزیشن میں اس حوالے سے کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

نیتن یاہو کا مزید کہنا تھا 'دوسری چیز جو پہلی کے ساتھ کوئی تصادم نہیں رکھتی ہے وہ یہ ہے کہ ہم حماس کے مکمل خاتمے سے پہلے جنگ بند نہیں کریں گے۔ '

دریں اثنا اسرائیلی آرمی چیف نے رفح جنگ کی زمینی صورت حال کے بارے میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم واضح طور پر اس نکتے کے قریب پہنچ رہے ہیں جہاں ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ ہم نے حماس کو تباہ کر دیا ہے۔ واضح رہے اسرائیلی فوج نے اعلان کر رکھا ہے کہ وہ رفح میں حماس کی باقی بچی ہوئی بٹالینز کا خاتمہ کر رہی ہے۔

پیر کے روز جاری کردہ فوجی بیان میں لیفٹیننٹ جنرل ہرزی ہیلوی نے کہا ہے کہ ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہم اب اس نکتے سے دور نہیں ہیں جہاں حماس کے فائٹنگ یونٹس لڑنے کی حالت میں نہیں رہے ہیں۔

غزہ میں حماس کے ڈپٹی لیڈر خلیل الحیہ نے کہا ہے ' ہمارے لوگ زمین پر موجود ہیں اور مزاحمت کرتے ہوئے زمین کا دفاع کر رہے ہیں۔ '

ان کا مزید کہنا تھا اگر قابض اسرائیل کہتا ہے کہ یہ اپنے اہداف حاصل کر رہا ہے تو اسے کہنے دیں۔ میدان خود پکاریں گے کہ کون درست اور کون غلط ہے۔

خلیل الحیہ نے پیر کے روزالجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اسرائیل کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ' اگر اسرائیل سمجھتا ہے کہ اس نے جو کام کرنا تھا مکمل کر چکا ہے تو غزہ سے اپنی فوج کو نکال کر دیکھ لے وہ کس قدر درست کہہ رہا ہے۔ '

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں