اسرائیلی اور فلسطینی بینکوں کے درمیان مالیاتی چینل کھلے رکھنے پر اتفاق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اسرائیلی وزیرِ خزانہ نے اس رعایت میں توسیع کا اعلان کیا ہے جس کے بموجب اسرائیل کے بینکاری نظام اور مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی بینکوں کے درمیان لین دین کا تبادلہ کیا جاتا ہے۔

اسرائیل کے وزیرِ خزانہ کے ترجمان کے مطابق یہ رعایت جون کے آخر میں ختم ہونے والی تھی۔ اسی نظام کے تحت اسرائیلی بینکوں کو فلسطینی اتھارٹی سے منسلک خدمات اور تنخواہوں کے لیے شیکل میں ادائیگیوں پر کارروائی کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ اس سہولت اور رعایت کے نہ ہونے کی وجہ سے فلسطینی معیشت کو نقصان پہنچتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ وزیرِ خزانہ بیزلیل سموٹریچ نے کابینہ کے حالیہ اجلاس کے دوران اس میں توسیع کی۔

امریکی وزیرِ خزانہ جینٹ ییلن نے کہا ہے کہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں تباہ حال معیشتوں کو کام کرنے اور سلامتی کو یقینی بنانے میں مدد دینے کی غرض سے اسرائیل اور فلسطین کے نمائندہ بینکاری چینل کھلے رکھنا ضروری ہے۔

فلسطینی معیشت اسرائیلی شیکل میں ہونے والے لین دین پر عملدرآمد کے لیے ان تعلقات پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہے۔ سرکاری اعداد وشمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2023 میں فلسطینی بینکوں میں تقریباً 53 بلین شیکل (14 بلین ڈالر) کا لین دین ہوا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں