ہم نے غزہ میں حماس کا گلا گھونٹ دیا: اسرائیلی وزیر دفاع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے کہا ہے کہ ہماری افواج نے غزہ کی پٹی میں حماس تحریک کا گلا گھونٹ دیا ہے۔ انہوں نے رفح میں کئے گئے ایک فیلڈ ٹور کے دوران کہا کہ ہم ایسے مقامات پر پہنچ گئے جہاں تک ہم نے غزہ کی گہرائیوں تک پہنچنے کا خواب بھی نہیں دیکھا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حماس تھک چکی ہے اور دوبارہ سنبھلنے سے قاصر ہے۔

غزہ کی پٹی میں تباہی
غزہ کی پٹی میں تباہی

گیلنٹ نے کہا ہے کہ ہم اس وقت تک جنگ جاری رکھیں گے جب تک کہ حماس دوبارہ اپنی صلاحیتوں کو استوار کرنے میں ناکام ہو جائے۔ اس سے قبل اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے جنگی کابینہ کو بتایا تھا کہ ہماری افواج رفح، شجاعیہ اور پوری غزہ کی پٹی میں کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک مشکل جنگ ہے جس سے ہم لڑ رہے ہیں۔ زمین پر اور زیر زمین دو بدو لڑائی جاری ہے۔

اسرائیلی بمباری   سے
اسرائیلی بمباری سے

اتوار کو غزہ شہر کے شجاعیہ محلے میں چوتھے روز بھی پرتشدد لڑائیاں جاری رہیں ۔ دسیوں ہزار فلسطینی نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔ فضائی حملوں نے رات کے وقت غزہ کی پٹی کے کئی مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا جن میں شمال میں غزہ شہر اور جنوب میں رفح اور خان یونس شامل ہیں۔ جمعرات سے اسرائیلی فوج شجائیہ میں آپریشن کر رہی ہے جہاں اس کا کہنا ہے کہ حماس کا بنیادی ڈھانچہ موجود ہے۔ حماس اور اسلامی جہاد کے مسلح ونگز نے اطلاع دی ہے کہ وہ شجاعیہ کے علاقے میں اسرائیلی افواج کے ساتھ لڑائی کر رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں