اسرائیلی بمباری سے لبنانی شہری کی ہلاکت کے بعد حزب اللہ کا اسرائیل پر بڑا راکٹ حملہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ نے اسرائیلی بمباری سے ایک شہری کی جنوبی لبنان میں ہلاکت کے بعد ایک بار پھر جوابی کارروائی کرتے ہوئے منگل کے روز درجنوں راکٹوں سے اسرائیلی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

اس سلسلے میں حزب اللہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کی طرف سے درجنوں کی تعداد میں راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔ ان راکٹوں کا ہدف اسرائیلی فوج کی بیرکس تھیں۔ اور یہ ایک لبنانی شہری کی ہلاکت کے جواب میں فائر کیے گئے ہیں۔ '

حزب اللہ فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس کی اتحادی ہے، سات اکتوبر کے بعد اسے اس نے اسرائیلی فوج کو لبنان کی سرحد پر جھڑپوں میں الجھا رکھا ہے۔ حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان سات اکتوبر کے بعد سے یہ جاری جھڑپیں 2006 کے بعد سے دونوں کے درمیان اب تک شدید ترین جنگی مہم ہے۔

دوسری جانب منگل کے روز اسرائیلی فوج کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اس نے حزب اللہ کی جانب سے تقریباً 15 راکٹوں کو آتے ہوئے دیکھا ہے۔ تاہم ان میں سے 10 کو کامیابی کے ساتھ فضا میں ہی روک لیا گیا۔ ان کو روک لیے جانے سے یہ کوئی نقصان نہیں کر سکے ہیں۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس نے لبنانی گاؤں یارین میں حزب اللہ کے فوجی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کا بھی کہا گیا ہے۔

اس سے قبل منگل ہی کے روز لبنانی سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ اسرائیلی بمباری سے جنوبی لبنان میں 50 سالہ محی الدین نامی ایک شہری ہلاک ہو گیا تھا۔ اس شہری کی ہلاکت کے بارے میں میئر بوستان عدنان احمد نے بتایا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے اس شہری کا گھر، اور زرعی مشینری بھی تباہ ہو گئی ہے۔ محی الدین ایک مقامی کسان تھا۔

خیال رہے اب تک اسرائیلی بمباری سے لبنان میں 493 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ جن میں 96 کی تعداد میں عام لبنانی شہری جبکہ باقی حزب اللہ کے اہلکار ہیں۔ جبکہ اس کے مقابلے میں اسرائیل کے اب تک 15 فوجی اور 11 شہری حزب اللہ کے حملوں میں ہلاک ہوئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں