غزہ کے تین فلسطینی اسیران رہائی کے فوری بعد ہلاک کر دیے گئے

غزہ کی اسرائیل سے جڑی سرحد کے نزدیک سے تین فلسطینی قیدیوں کی ہتھکڑیوں سمیت لاشیں ملی ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

ایک عینی شاہد نے تین فلسطینی قیدیوں کی ہلاکت کے واقعے کے بارے میں کہا گیا ہے کہ ان کو اسرائیلی فوج نے پہلے اپنی قید سے چھوڑا اور جب یہ رہائی کے بعد غزہ کی سرحد کے قریب پہنچے تو انہیں ظاہری رہائی کے باوجود ہتھکڑیاں لگی ہوئی تھیں۔ جیسے ہی یہ فلسطینی غزہ کی سرحد کے قریب پہنچے انہیں اسرائیلی فوج نے ہتھکڑیوں میں ہی ہلاک کر دیا۔

عبدالہادی غبائین ایک ہلاک کیے گئے فلسطینی اسیر کامل غبائین کے انکل ہیں۔ ان کے بقول ان کے بھتیجے کو صبح پانچ بجے ہفتے کے روز اسرائیلی فوج اٹھا کر لے گئی تھی۔ وہ اس گرفتاری کے بعد اپنے بھتجے کی تلاش میں تھے کہ اتوار کے روز بھی وہ اسی کے لیے باہر نکلے ہوئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ "اس دوران میں نے اس کی لاش کو ایسی حالت میں دیکھا کہ میرا بھتیجا اور اس کے ساتھ دو مزید فلسطینی شہید ہو چکے تھے۔"

انہوں نے بتایا تینوں لاشیں زمین پر پڑی تھیں، ان کے ہاتھوں کو پلاسٹک کی بنی ہوئی ہتکھڑیاں لگی تھیں مگر ان کے جسموں پر کوئی کپڑا نہیں تھا۔

یہ تینوں لاشیں اتوار کے روز اسرائیل کے زیر قبضہ کرم شالوم راہداری کی جانب سرحدی باڑ کے ساتھ جنوبی غزہ سے متصل پڑی تھیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے 'رائٹرز' ابھی ان عینی شاہدوں کے بیانات کی تصدیق نہیں کی ہے۔ کیونکہ ابھی تک اس بارے میں اسرائیلی فوج نے بھی کچھ نہیں بتایا ہے۔ 'رائٹرز کے مطابق اس بارے می پوچھنے پر بھی اسرائیلی فوج نے جواب نہیں دیا ہے۔

تاہم عبدالہادی غبائین نے مزید بتایا ہے کہ ان تینوں زیر حراست ہلاکتوں میں سے ایک کی ٹانگ بھی کاٹ دی گئی تھی۔جبکہ بقیہ لاش بھی کئی ٹکڑوں کی شکل میں تھی۔ اسرائیلی فوج نے انہیں رہا کرنے کے فوری بعد ہی ہلاک کر دیا تھا۔

عبدالہادی غبائیین کے مطابق اس نے ٹانگ کٹی لاش کو اکٹھا کرنا چاہا تو اسرائیلی فوجیوں نے مجھے گولی مارنے کی دھمکی دی۔ یہ دیکھ کر میں رک گیا۔ تاہم بعد ازاں وہ تینوں لاشیں ایک ٹرک میں ڈال کر خان یونس کے نصیرات ہسپتال لے آیا۔

جہاں ان تینوں کی شناخت کر لی گئی۔ ایک عبدالہادی کا بھتیجا کامل غبائین تھا اور اس کے علاوہ محمد عواد رمضان ابو حجازی اور رمضان عواد رمضان ابی حجازی شامل تھے۔

ایک اور فلسطینی محمد ابو طہ کے مطابق ان فلسطینی اسیران کو اسرائیلی فوج نے رہائی کے فوری بعد ہی ہلاک کر دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں