غزہ میں اسرائیلی بمباری سے ہلاک فلسطینیوں کی تعداد 38193 ، زخمیوں کی تعداد 87903 ہوگئ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے دسویں ماہ کے اغاز کے موقع پر جاری کیے گئے اعدد و شمار کے مطابق اسرائیلی فوج کی بمباری، گولہ باری اور فائرنگ کے نتیجے میں اب تک 38193 فلسطینی جاں بحق ہوگئے ہیں۔

اسرائیل کی اب تک کی تاریخ کی یہ سب سے طویل جنگ ہے۔ جس کا غزہ میں فلسطینیوں کی نمائندہ حماس کو سامنا ہے۔ اس جنگ میں فلسطینیوں کا جانی ، مالی اور سول انفراسٹرکچر کا نقصان بھی پچھلی تمام اسرائیلی جنگوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہوا ہے۔

غزہ میں قائم فلسطینی وزارت صحت کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 40 سے زائد فلسطینی جاں بحق ہوئے ہیں۔ جبکہ نو ماہ سے مسلسل جاری اس جنگ کے نتیجے میں اب تک زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 87903 ہے۔

اسرائیلی بمباری اور حملوں کے نتیجے میں غزہ میں ہسپتالوں کا نظام مکمل تباہ ہو چک ہے اور بچے کھچے ہسپتالوں کی ورکنگ جاری رکھنے کے لیے ایندھن کی ترسیل بھی نا ہونے کے برابر ہے۔ پورے غزہ میں یومیہ 90 ہزار لیٹر ایندھن فراہم کیا جا رہا ہے۔ جبکہ صرف ہسپتالوںکی ضرورت 80 ہزار لیٹر ہے۔

خیال رہے یہ جنگ 7 اکتوبر 2023 سے جاری ہے۔ ان دنوں نئے سرے سے جنگ بندی مذاکرات کی توقع کی جارہی ہے۔ امکانی طور پر جنگ بندی مذاکرات کے اس دور کی میزبانی مصر کرے گا۔ جس میں اسرائیلی، قطری اور امریکی حکام شریک ہوں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں