امریکی ایلچی اوراسرائیلی وزیردفاع کی ملاقات، اسلحہ سپلائی اوریرغمالیوں کی رہائی پرغور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے ساتھ اسرائیلی دورے پر آئے امریکی ایلچی بریٹ مک گرک کی ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ممکنہ کوششوں اور معاہدے کے علاوہ اسرائیل کو اسلحے کی مزید فراہمی کے ایشو پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے دفتر سے جمعرات کے روز جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں عہدے داروں نے اسرائیل کو مزید اسلحے کی فراہمی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس زیر غور آنے والے امریکی اسلحے میں سے کچھ کی فراہمی اگلے قریبی دنوں میں متوقع ہے۔

واضح رہے امریکہ اسرائیل کی غزہ جنگ کے لیے اسرائیل کا سب سے بڑا اسلحہ سپلائر بھی ہے اور غزہ جنگ کاسب سے بڑا پشتی بان بھی اور اس کے ساتھ اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالثی کے امور کا نگران بھی ہے۔ امریکہ نے اپنے ذمہ بیک وقت دونوں کردار لے رکھے ہیں۔

اس وقت بھی امریکہ ایک طرف مذاکراتی منصوبے کے پیشکار کے طور پر حماس کو جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ثالثوں کی مدد سے قائل کر رہا ہے تو دوسری جانب امریکی ایلچی اسرائیل میں ہے اور اسلحے کی اسرائیلی ضرورتوں کا جائزہ لے رہا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں