پشاور:لینڈنگ کے دوران سعودی طیارے کے پہیے سےدھواں نکل آیا، تمام مسافر محفوظ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کی فضائی کمپنی کے ریاض سے پشاور آنے والی پرواز کے لینڈنگ کےدوران پہیوں سے دھواں نکلنے کے بعد طیارے سے تمام مسافروں اور عملے کو بہ حفاظت نکالی لیا گیا۔

سعودی عرب کی ایئرلائن نے بتایا ہے کہ ریاض سے پشاور کی پرواز کے دوران پروازنمبر SV792 کو اس وقت مشکل پیش آئی جب پاکستان کے پشاورانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے مرحلے میں تھی۔ اس دوران طیارے کے ایک پہیے سے دھواں نکلا۔ اس کےبعد تمام مسافروں اور عملے کو ہنگامی طور پر طیارے سے نکال لیا گیا۔

سعودی ایئرلائنز نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ طیارے میں 276 مسافروں کےعلاوہ عملے کے 21 افراد سوار تھے۔

پشاور ایئرپورٹ پر ایئر ٹریفک کنٹرولر (اے ٹی سی) نے طیارے کے بائیں لینڈنگ وہیل سے چنگاریاں اور دھواں آتے دیکھا تو ایئر ٹریفک کنٹرولر نے فوری طور پر پائلٹ کو آگاہ کیا۔

کمپنی نے کہا کہ ہوائی جہاز کی مرمت اور دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔ تمام ضروری جانچ اور تسلی کے بعد ہی طیارے کو اگلی منزل پر روانہ کیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں