یورپی کپ اسکینڈل کی زد میں، البانوی کوچ پر لڑکی سے زیادتی کا الزام، پولیس خاموش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

جرمن میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ البانیہ کی قومی ٹیم کے تربیتی عملے کے ایک رکن نے یورپی کپ ’یورو 2024‘ میں شرکت کے دوران مشن کی رہائش گاہ پر ایک لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ جب پولیس کو اس کی شکایت کی گئی تو اس نے کوچ کی گرفتاری سے انکار کر دیا جس کے بعد البانوی قومی ٹیم کا کوچ جرمنی سے چلا گیا۔

اخبار ’فرانکفورٹر رونڈچاؤ‘ نے بدھ کے روز بتایا کہ البانیہ کی قومی ٹیم کوچ نے باورچی خانے میں یورپی کپ "یورو 2024" میں شرکت کے دوران ایک ملازمہ کو جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا۔

اخباری رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ 23 جون کو پیش آیا جب کوچ ہوٹل کے ایک کچن میں برتن دھونے والے کمرے میں گیا اور وہاں پر ایک لڑکی کو جنسی طور پر ہراساں کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واقعے کی اطلاع ہوٹل میں متاثرہ خاتون کے ساتھیوں میں سے ایک کے ذریعے براہ راست پولیس کو دی گئی۔ ڈورٹمنڈ پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

الزام کے باوجود گذشتہ ماہ کے اواخر میں البانوی فٹ بال ٹیم کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہونے کے اگلے دن ملزم نے جرمنی چھوڑ دی جب کہ ڈورٹمنڈ کے پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر کے ترجمان نے’بلد‘ اخبار کو بتایا کہ اس شخص کے خلاف کسی گرفتاری کے وارنٹ کی درخواست نہیں کی گئی تھی۔

درایں اثناء البانوی فٹ بال ایسوسی ایشن نے واقعے کی اطلاع کے فوری بعد ملزم کو عہدے سے معطل کر دیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں