ای سپورٹس ورلڈ کپ، ریاض میں معروف گیمز کے مقابلے جاری

فری فائر، ڈوٹا 2 اور موبائل لیجنڈز: بینگ بینگ کے گلوبل سٹارز کی سعودی عرب آمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ای سپورٹس ورلڈ کپ میں تین اعلیٰ ترین تصورات - "فری فائر،" "ڈوٹا ٹو ریاض ماسٹرز" اور "موبائل لیجنڈز: بینگ بینگ" پر ایکشن تیز تر ہو رہا ہے۔

بلیوارڈ ریاض سٹی میں 25 اگست تک جاری رہنے والے آٹھ ہفتوں پر مشتمل ای سپورٹس ورلڈ کپ میں آل گلوری گیمنگ، ٹیم سالڈ اور ٹوئسٹڈ مائنڈز کی جانب سے "فری فائر" میں زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملا ہے۔

"ڈوٹا ٹو ریاض ماسٹرز" میں ہیروئک، ٹیم سپرٹ، ٹنڈرا ای سپورٹس کی ٹیموں نے متأثر کن کھیل کا مظاہرہ کیا۔

دریں اثناء "موبائل لیجنڈز: بینگ بینگ" کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچ گیا ہے۔

ای سپورٹس ورلڈ کپ بیک وقت مختلف گیم کھیلنے کا ایک منفرد تصور پیش کرتا ہے جس میں 21 سرکردہ گیمز میں 22 عالمی مقابلوں میں دنیا کے سرِفہرست کلبز اور کھلاڑی ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہوتے ہیں۔

60 ممالک کے 1,500 سے زیادہ کھلاڑی 60 ملین ڈالر کی انعامی رقم میں حصہ حاصل کرنے کے لیے کھیل رہے ہیں جو سپورٹس کی تاریخ میں سب سے بڑی انعامی رقم ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں