سعودی عرب کے ثقافتی ادارے’کنگ عبدالعزیز فاؤنڈیشن‘ نے مملکت کے بانی شاہ عبدالعزیزآل سعود کے دور میں مملکت میں زندگی کے پہلوؤں پر اندرونی مواصلات اور اس کے اثرات: ایک تاریخی اور ثقافتی مطالعہ" کے عنوان سے ایک نئی کتاب جاری کی ہے۔ اس کتاب کا شمارہ نمبر434 ہے اور یہ شاہ عبدالعزیز کے دور میں سعودی عرب میں جدید مواصلات کی ترقی کے میدان، مواصلات کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے اور ترقی دینے میں شاہ عبدالعزیز کے کردار کے بارے میں ایک جامع تاریخی اور ثقافتی مطالعہ پیش کیا گیا ہے۔
کتاب کی مؤلفہ اور مُحقَؓقہ’رحمہ بنت فائزالاسمری‘ نے کتاب میں جدید مواصلاتی ذرائع میں شاہ عبدالعزیز کی دلچسپی کے پیچھے بنیادی محرکات پر روشنی ڈالی۔ شاہ عبدالعزیز کی اسی وسیع رابطہ کاری کی حکمت عملی سے مملکت کے بکھرے حصوں کو متحد کرنے میں مدد ملی۔ اس طرح نو آموز مملکت کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے حوالے سے شاہ عبدالعزیز کی خواہشات کی تکمیل ہوئیں۔
اس کتاب میں 1345ھ/1926ء میں ٹیلی گراف، ڈاک اور ٹیلی فون کے پہلے ڈائریکٹوریٹ کے قیام کا جائزہ لیا گیا۔ یہ ادارہ مواصلاتی شعبے کی ترقی میں ایک فیصلہ کن قدم تھا۔ انہوں نے بیشتر شہروں میں مواصلاتی مراکز کے پھیلاؤ پر بھی روشنی ڈالی۔
انہوں نےبتایا کہ سعودی عرب کے دیہاتوں، فضاء اور زمین کے درمیان پوسٹل سروسز کے تنوع اور ٹیلی فون سروسز کے متعارف کرانے کے اقدامات نے موثر مواصلات کے حصول میں مدد کی۔
کتاب میں شاہ عبدالعزیز آل سعود کو جدید مواصلات کے شعبوں کو متعارف کرانے کی راہ میں درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ اس حوالے سے کچھ لوگوں کے جدید ذرائع ابلاغ اور مواصلات کے حوالے سے موقف میں ہم آہنگی پیدا کرنے کا چیلنج بھی شامل ہے۔
شاہ عبدالعزیز نے مہارت اور علم کے ساتھ ان حالات کا مقابلہ کیا اور لوگوں کو ان وائرڈ اور وائرلیس مراکز کی اہمیت سے آگاہ کیا۔
اس کتاب میں سعودی عرب کی ثقافتی اور سائنسی پیشرفت پر مواصلات کی ترقی کے مثبت اثرات پر بھی بات کی گئی ہے۔ کتاب میں بتایا گیا ہے کہ ذرائع رسل ورسائل نے کس طرح ملک کی سلامتی اور استحکام کو بڑھانے، اقتصادی ترقی اور خوشحالی کے حصول،تجارتی تبادلے اور سماجی ہم آہنگی کی سہولت فراہم کرنے میں مدد کی۔
اس کتاب میں اس دور میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجیز پر تفصیل سے بحث کی گئی ہے۔ کتاب میں بتایا گیا ہے کہ 100 سے زیادہ فکسڈ اور موبائل وائرلیس مشینوں کا استعمال کیسے شروع کیا گیا۔ اس طرح وائرلیس مراکز کی تعداد 60 سے زیادہ بیان کی گئی ہے۔
اس کتاب نے مملکت کو متحد کرنے اور اس کے استحکام کو بڑھانے میں جدید مواصلات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ کتاب میں لکھا گیا ہے کہ ذرائع رسل ورسائل کے استعمال اور اس میدان میں ترقی سے شاہ عبدالعزیز کی دانشمندی اور ملک کی خدمت کے لیے جدید پیش رفت کو استعمال کرنے میں ان کے مستقبل کے وژن کی عکاسی ہوتی ہے۔
شاہ عبدالعزیز ڈیپارٹمنٹ کا یہ نیا ایڈیشن ایک قابل قدر اضافہ ہے جو مملکت کی تاریخ کے ایک اہم حصے پر روشنی ڈالتا ہے۔ قارئین کو مواصلات کے شعبے کی ترقی میں شاہ عبدالعزیز کاوشوں کے بارے میں آگاہی فراہم کرتا ہے۔
-
سعودی عرب نے غزہ کی پٹی میں امدادی کارروائیاں دو گنا کردیں
اردن نے اہالیان غزہ کے لیے امداد بھیجنے کے لیے سعودی عرب کی کوششوں کی تعریف کی
بين الاقوامى -
سعودی عرب کا وسیع تباہی کے ہتھیاروں پر پابندی کے لیے بین الاقوامی تعاون پر زور
کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی تنظیم (او پی سی ڈبلیو) میں سعودی عرب کے مستقل مندوب ...
مشرق وسطی -
درجہ حرارت میں اضافے کے باوجود ہم سابق ریکارڈ تک نہیں پہنچے: سعودی عرب
موسمیات کے قومی مرکز کے سرکاری ترجمان حسین القحطانی نے "العربیہ ڈاٹ نیٹ" کو بتایا ...
مشرق وسطی