بھارت : فوجداری قوانین میں تبدیلیوں کے خلاف نئی دہلی میں پزاروں وکلا کی ہڑتال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

بھارت کے دارالحکومت میں ہزاروں وکلا نے ہڑتال پیر کے روز مودی سرکار کی طرف سی فوجداری قانون میں کی گئی تبدیلی کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ وکلا نے اس موقع پر عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا اور عدالتوں میں پیش نہ ہونے کے لیے ہڑتال کی۔ وکلا جن کی نئی دہلی میں تعداد ہزاروں میں ہے اس نئی تبدیلی کے خلاف ہیں۔

بھارت کی مودی سرکار ملک میں پچھلے کئی برسوں سے آئین اور قوانین کو اپنی سیاسی ضرورتوں اور ایجنڈے کے مطابق ڈھالنے کی کوشش میں ہے۔ اس پر ملک کے آئین پسند طبقات اور اقلیتیں سخت احتجاج کرتے رہتے ہیں کہ مودی سرکار آئین کی سیکولر شناخت کو ختم کر کے آہستہ آہستہ ہندوتوا کے مطابق بنانا چاہتی ہے۔ انسانی حقوق کے ادارے بھی اس بارے میں آواز اٹھاتے رہتے ہیں۔

یکم جولائی سے حکومت نے پولیس کے شہریوں کی گرفتاریوں سے متعلق اختیارات کو بڑھا دیا ہے ۔پولیس کسی بھی شخص ک ٹرائیل سے پہلے اپنی حراست میں رکھ سکے گی اور مقدمے کی سماعت کے 45 دنوں میں کسی بھی جج یا عدالت کو فیصلہ دینا ہوگا۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت ان تبد یلیوں کو سپورٹ کرتی ہے اور سمجھتی ہے کہ انصاف کی جلد فراہمی کے لیے یہ ضروری ہے۔

تاہم وکلا باڈیز، اپوزیشن جماعتیں اور انسانی حقوق کے ادارے ان تبدیلیوں کو مسترد کرتے ہوئے یہ موقف اختیار کیے ہوئے ہیں کہ اس سے پولیس کے اختیارات میں ناواجب حد تک اضافہ ہو جائے گا اور پولیس انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا زیادہ ارتکاب کرے گی۔ وکلا نے فوجداری قوانین میں ان ترامیم کو چیلنج کرنے کا بھی عندیہ دیا ہے۔

اسی سلسلے میں نئی دہلی کے سات اضلاع کی ڈسٹرکٹ کورٹس میں وکلا نے احتجاج کیا اور ہڑتال کی۔ ڈسٹرکٹ کورٹس بار ایسوسی ایشن آف دہلی کے ترجمان این سی شرما نے کہا ' وکلا کا احتجاج اس لیے ہے کہ ان تبدیلیوں سے آلجھاؤ پیدا ہوگا۔' بین الاقوامی خبر رساں ادارے ' روئٹرز ' کے مطابق نئی دہلی کی ڈسٹرکٹ بار میں عام سومواروں کے مقابلے میں زیادہ خاموشی تھی۔ ایک عدالتی ذمہ دار نے کہا بہت سے کیسز کی سماعت متاثر ہوئی ہے اور کیسز کی نئی تاریخ سماعت دینا پڑی ہے۔

البتہ ہائی کورٹس اور سپریم۔کورٹ آف انڈیا میں معمول کے مقدمات کی سماعت جاری رہی۔ یاد رہے فوجداری مقدمات کآ اولیں مقام سماعت مقامی عدالتیں ہی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں