شہزادہ محمد بن سلمان کی سعودی عرب کی ورلڈ کپ میزبانی کی فائل کی تکمیل پر مبارک باد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 4 منٹ

سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ’فیفا‘ فٹ بال ورلڈ کپ 2034ء کی مملکت میں میزبانی کی تفصیلات اور شرائط مکمل کرنے اور اسے فیفا کی انتظامیہ کے حوالے کرنے پرمبارک باد پیش کی ہے۔

پیرس میں ’فیفا‘ کو سعودی عرب کی میزبانی کے امیدوار ہونے سے متعلق فائل کی تفصیلات کے بارے میں مملکت کے اعلیٰ اختیاراتی وفد نے آگاہ کیا۔ وفد کی قیادت سعودی وزیر کھیل، اولمپک اور پیرا اولمپک کمیٹی کے چیئرمین شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی بن فیصل نے کی۔ جب کہ ان کے ہمراہ سعودی فٹ بال فیڈریشن کے صدر یاسر المسحل بھی موجود تھے۔

اس موقع پر شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی بن فیصل نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی کھیل کی سرگرمیوں کی حمایت پران کا شکریہ ادا کیا۔ جن کی سرپرستی اور حمایت سے اس اہم عالمی اہمیت کے حامل شعبے کو عالمی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مملکت کی دانش مند قیادت کی رہ نمائی، سرپرستی اور حمایت کی وجہ سے مملکت میں دیکھی جانے والی معیاری اور ممتاز ترقی نے کھیلوں کے بہت سے بین الاقوامی مقابلوں کا مرکز بنا دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس امیدواری کے ساتھ ہم غیر معمولی ایونٹ کے انعقاد کی میزبانی کے لیے پرعزم ہیں جو ملک میں ٹورنامنٹ کی تاریخ میں پہلی بار 48 ٹیموں کو جمع کرنے کا اعزاز حاصل کرے گی۔

شہزادہ عبدالعزیز نے ایک پریس بیان میں مزید کہا کہ "اس بڑے فٹ بال ایونٹ کی میزبانی کے لیے مملکت کی نامزدگی کی فائل پرعزت مآب ولی عہد کی براہ راست نگرانی کھیلوں کے مستقبل کی تشکیل کی جانب آگے بڑھنے کے لیے ان کی خواہش کی عکاسی کرتی ہے۔ مملکت کے وژن 2030ء کے اہداف کے مطابق وطن عزیز کے اندر بہترین کھلاڑیوں کی نسل تیار کرنا جو بڑے براعظمی اور بین الاقوامی کھیلوں کے فورمز میں بہترین طریقے سے حصہ لینے اور قوم کی نمائندگی کرنے کے قابل ہو۔ تاکہ ہمارا ملک مختلف سطحوں اور تمام شعبوں میں پوری دنیا کے سامنے کھیل کے عالمی مقابلوں میں اپنی پوری پیشہ وارانہ صلاحیت کو ثابت کرے۔

نامزدگی کی درخواست جمع

قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب کے وفد نے مملکت میں فٹ بال ورلڈ کپ برائے سال 2034ء کی نامزدگی کی درخواست فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ’فیفا‘ کی جانب سے منعقدہ ایک سرکاری تقریب کےدوران پیش کی گئی۔اس موقعے پرسعودی وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی بن فیصل اور سعودی فٹ بال فیڈریشن کےچیئرمین یاسر المسحل بھی موجود تھے۔

نامزدگی کی فائل جمع کرانے میں حصہ لینے کے لیے دو بچوں کا انتخاب سعودی فٹ بال ایسوسی ایشن کا ایک اقدام تھا، جس میں نوجوان سعودی نسل کی فٹ بال کی دنیا کے سب سے نمایاں کھیلوں کے ایونٹ کی میزبانی کے عزائم کو تقویت ملی۔

نامزدگی کی فائل جمع کرانے کا مرحلہ 2034 ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے سرکاری نامزدگی کے مراحل میں شامل ہے۔اس کا آغاز سعودی فٹ بال ایسوسی ایشن کے ذریعے گذشتہ برس چار اکتوبر کو میزبانی کے لیے نامزدگی کے اپنے ارادے کےاعلان سے ہوا تھا۔ اس سلسلے میں سال 2023ء میں سعودی فٹ بال ایسوسی ایشن نے فٹ بال کی بین الاقوامی فیڈریشن کو باضابطہ نامزدگی کا مکتوب ارسال کیا تھا۔اس مکتوب میں سعودی عرب نے ’معا ننمو‘ کے سلوگن کے تحت اس سال دسمبرمیں فیفا کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنے والے ملک کا باضابطہ اعلان کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں