مصر میں ایک اعلی سطح کے ذمے دار نے اس دعوے کی تردید کی ہے جس میں اسرائیلی فوج نے اعلان کیا تھا کہ اسے غزہ کی پٹی اور مصر کے درمیان سرحد پر پھیلی ہوئی راہداری 'صلاح الدین' (فلاڈلفیا) کے علاقے میں درجنوں سرنگیں ملی ہیں۔
مذکورہ ذمے دار نے پیر کے روز 'القاہرہ' نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ جو کچھ کہا جا رہا ہے وہ غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی ناکامی پر پردہ ڈالنے کے مترادف ہے۔ درحقیقت اسرائیل غزہ میں کامیابی حاصل نہیں کر سکا۔ اس چیز نے اسے سرنگوں کی موجودگی کے حوالے سے دعوے کرنے پر مجبور کر دیا تا کہ وہ غزہ کی پٹی میں جارحیت جاری رکھنے کا جواز پیش کر سکے۔
ذمے دار نے باور کرایا کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی کی سرحد پر فعال سرنگوں کے وجود کا ثبوت پیش نہیں کیا۔ مزید یہ کہ وہ سیاسی اہداف حاصل کرنے کے لیے غزہ میں بند سرنگوں کے حوالے سے غلط دعوے پھیلا رہا ہے۔
یاد رہے کہ اسرائیلی فوج نے مصر کی جانب سے بار ہا خبردار کیے جانے کے باوجود مئی کے اواخر میں فلسطینی جانب سے رفح کی راہ داری اور مصر کے ساتھ سرحد پر صلاح الدین کی راہ داری کو قبضے میں لے لیا تھا۔ اس کی وجہ سے مصر نے رفح کی راہ داری کو اس وقت تک بند کر دیا جب تک فلسطینی جانب سے اس پر اسرائیل کا قبضہ جاری رہا۔
اس کے بعد سے مصر سرحدی علاقے اور راہ داری سے اسرائیل کے نکل جانے کی ضرورت پر زور دیتا رہا۔ تاہم اسرائیل نے راہ داری پر اس حجت کے ساتھ قبضہ برقرار رکھا کہ اسے اُن خفیہ سرنگوں کو ختم کرنا ہے جو حماس اور دیگر فلسطینی گروپوں کی جانب سے ہتھیاروں کی منتقلی کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔ البتہ مصر اس دعوے کو کئی بار مسترد کر چکا ہے اور یہ باور کراتا ہے کہ اس نے چند سال قبل سیناء میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران میں ان سرنگوں کے خاتمے کی کوششیں کی ہیں۔
-
مصر سے ملحق غزہ کے صلاح الدین محور سے درجنوں سرنگیں ملی ہیں: اسرائیل کا دعویٰ
جنگ بندی پر بات چیت کے لیے اسرائیلی اور فلسطینی وفود مصر میں موجود نہیں: ذرائع
مشرق وسطی -
غزہ جنگ میں اموات 39,583 ہو گئیں: وزارتِ صحت
غزہ کی وزارتِ صحت نے اتوار کو بتایا کہ اسرائیلی فوج اور حماس کے درمیان جنگ کے ...
مشرق وسطی -
غزہ کے ایک سکول پر اسرائیلی بمباری سے 17 افراد جاں بحق
العربیہ اور الحدث کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ شمالی غزہ کی پٹی کے عزہ سٹی میں ...
مشرق وسطی