عوام فکر مند نہ ہوں ایرانی حملے سے دفاع کے لیے پوری تیاری ہے: نیتن یاہو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل اپنے دشمنوں کو مسلسل نشانہ بنا رہا ہے اور فتح کے قریب پہنچ رہا ہے۔ جیسا کہ ہمارا ملک ایران اور اس کے اتحادیوں کے حملوں کے جواب کے لیے تیار ہے۔ نیتن یاہو بدھ کے روز تل ہاشومر فوجی تربیتی مرکز میں خطاب کر رہے تھے۔

یہ فوجی تربیت کا مرکز تل ابیب میں واقع ہے۔ نیتن یاہو نے کہا ' ہم اپنے دفاع کے لیے پختہ عزم کیے ہوئے ہیں۔ وہ بیروت میں حزب اللہ کمانڈر فواد شکر اور تہران میں حماس سربراہ اسماعیل ھنیہ کے تہران میں قتل کے بعد ایران اور حزب اللہ کے جوابی حملوں کی توقع کے پس منظر میں مظاطب تھے۔

نیتن یاہو نے یہ جاننے کے باوجود کہ عوام پریشان ہیں نئے بھرتی ہونے والے فوجیوں سے یہ مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ' ہم مسلسل فتح کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ ہم اپنے دشمنوں پرحملے کر رہے ہیں۔'

انہوں نے کہا ' میں جانتا ہوں کہ اسرائیل کے شہری پریشان ہیں،لیکن میرا آپ سب سے یہ مطالبہ ہے آپ صبر کرتے رہیں اور پریشان نہ ہوں ۔ متوقع حملوں سے فکر مند نہ ہوں ہم نے پوری تیاری کر رکھی ہے، ہم جارحیت کرنے کے لیے بھی تیار ہیں اور دفاع کے لیے تیار ہیں۔'

وزیر اعظم کے علاوہ حکومت کے ترجمان ڈیوڈ مینسر نے رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا' ہمارا ملک اپنا دفاع خود کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بلا شبہ ہر دو طرح سے دفاع کر سکتا ہے۔ ہمارے دشمنوں نے ہمارا ایک طریقہ دفاع دیکھ لیا ہے اور دوسرا طریقہ ابھی نہیں دیکھا ہے۔'

ترجمان نے مزید کہا ' ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ اس ایرانی خطرے سے کیسے نمٹا جا سکتا ہے اور اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر ایران کا کیسے مقابلہ کرنا ہے۔ ' واضح رہے اسرائیلی فوج اب تک غزہ کی جنگ میں 39677 فلسطینیوں کو ہلاک کر چکی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں