پاسداران انقلاب ایران کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا ہے کہ سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے اسرائیل کو سزا دینے کے حکم پر عمل درآمد بہترین ممکنہ انداز اور صورت میں کیا جائے گا۔ علی خامنہ ای نے یہ حکم تہران میں حماس سربراہ اسماعیل ھنیہ کے قتل کے بعد دیا تھا۔
تاہم دس گیارہ دن گذرنے کے باجود اس سلسلے میں کوئی عملی پیش رفت نہیں ہو سکی ہے۔ اسی صورت حال کے بارے میں ایرانی فوجی کمانڈر علی فداوی نے جمعہ کے روز گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے۔
مشرق وسطی میں پائی جانے والی پہلے سے کشیدہ صورت حال حماس سربراہ اسماعیل ھنیہ کے تہران میں قتل سے بدتر ہو گئی ہے۔ ایران اپنے اتحادیوں کے ساتھ اسرائیل کو جواب دینے کیے بیانات دے رہا ہے۔ جبکہ امریکہ اپنے ازلی اتحادی اسرائیل کو عملی مدد دینے کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے۔
امریکہ اپنے جدید ترین بحری جہازوں کے سات ساتھ اپنے بہترین جنگی وسائل اور افرادی قوت علاقے میں بھیج چکا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نےحماس سربراہ اسماعیل ھنیہ کو نشنہ بنانے کی رات کو ہی بیروت میں حزب اللہ کے سنئیر کمانڈر فواد شکر کو بھی ہلاک کر دیا تھا۔ جس کے بعد حزب اللہ کرمے سربراہ حسن نصراللہ نے بھی اسرائیل سے بدلہ لینے کا اعلان کر دیا تھا۔
حوثیوں کے سربرہ عبدلملک الحوثی کے مطابق تمام عسکری ونگز مشترکہ طور پر اسرائیل کے خلاف کارروائی کریں گے۔
اس تناظر میں پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر نے بات چیت کر رہے تھے۔ علعی فداوی نے کہا علی خامنہ ای کے حکم کے مطابق ممکنہ طور پر اسرائیل کو سخت ردعمل دیا جائے گا۔ رہبر کے حکم پر ہر ممکن اور بہترین ممکن طریقے سے عمل کیا جائے گا۔
واضح رہے علی خامنہ ای نے کہا تھا کہ اسمعیل ھنیہ کو تہران میں قتل کیے جانے پر یہ بھی کہا تھا 'اسرائیل سے بدلہ لینا ہم پر فرض ہے۔'
-
اسرائیل پر کسی بھی ایرانی حملے کو روکنے کے لیے تیار ہیں: پینٹاگون
ہم عراق میں اپنی افواج کو نشانہ بنانے کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں: پینٹاگون ...
مشرق وسطی -
ایرانی سائبر گروپ کے بارے میں معلومات پر امریکہ کا 10 ملین ڈالر انعام
گروپ کا مقصد ہیکنگ اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے امریکی انتخابات پر اثرانداز ہونا ہے
بين الاقوامى -
اسرائیل پر حملہ کیا تو ایران کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا ہو گا: امریکی اہلکار
امریکی انتظامیہ کے ایک سینیئر اہلکار نے جمعرات کو کہا، اگر ایران اسرائیل پر حملہ ...
مشرق وسطی