سعودی عرب کے نوجوان فہد الحربی کے مدینہ منورہ کے جنوب میں غمیس الحمام کے مقام پر سیلابی ریلے میں ڈوبنے والے چار افراد کو بچانے کی کوشش نے اسے سوشل میڈیا پر ہیروبنا دیا ہے۔ ہر شخص اس کی اس کوشش پر اسے خراج تحسین پیش کررہا ہے۔
خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان سیلابی ریلے میں پھنسے چار افراد کو بچانے کی کوشش کررہا ہے۔
ایک نوجوان کی جانب سے کیے گئے اس ریسکیو آپریشن کی تفصیلات العربیہ ڈاٹ نیٹ کو موصول ہوئی ہیں جس کے بعد اس واقعے کے ہیرو فہد الحربی نے بھی العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کی۔
فہد نے بتایا کہ میں اپنے گھر کے قریب تھا اور مجھے اپنے بھائی کی طرف سے کال موصول ہوئی جس میں اس نے بتایا کہ ایک خاندان سیلابی ریلے میں پھنساہے اور مدد کا منتظر ہے۔ میں فوراً ایکسویٹر مشین اسٹارٹ کی اور حادثے کی جگہ پر پہنچ گیا۔ میرے ساتھ بہت سے دیگر لوگوں نے بھی مدد کی کوشش کی۔میرے پاس خاندان کو بچانے کے لیے وقت بہت کم تھا۔ میں نے پہلی فرصت میں ایک بچے کو باہر نکالا‘۔
فزعة شاب سعودي تنقذ بعد قدرة الله 4 أنفس غرب #المدينة_المنورة في بئر الصايغ
— محمد الأحمدي ' أبو يحيى ' (@Mhamad_alHarbi9) August 24, 2024
صاحب - الشيول فهد قبلان الحجيلي ( ابو عناد ) pic.twitter.com/s4pyTC6vOJ
اس نے بتایا کہ ’میں اپنی مشین کے ساتھ پانی میں اتر گیا، اس وقت وہاں پانی تین میٹر تک اونچا ہوچکا تھا۔ میں مشین کے ذریعے کار تک پہنچا۔ اس کار میں چار افراد موجود تھے۔ ان میں تین چھوٹے بچے تھے۔ انہوں نے کار کے دراوزےبند کررکھے تھے۔ جیسے میں ان کے پاس پہنچا تو ان کی جان میں جان آگئی۔ اس کے بعد میں نے چاروں افراد کو وہاں سے نکال کر محفوظ مقام پرمنتقل کیا‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ بچوں نے بہت خوشی محسوس کی کہ وہ معجزانہ طور پر موت سے بچ گئے اور ہم سب محفوظ طریقے سے باہر نکل آئے۔ خاندان کی طرف سے میرا بےحد شکریہ ادا کیا گیا۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو پر مثبت رد عمل سامنے آیا ہے۔ صارفین نے فہد الحربی کی کاوش کو سراہتے ہوئے اسے نوجوانوں کے لیے ایک بہترین مثال قرار دیا ہے۔
درایں اثنا سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ بارش کے موسم میں ندی نالوں کے قریب جانے سے اجتناب کریں اور بارش کے دوران غیرضروری سفر سے گریز کیا جائے۔ نشیبی علاقوں اور پانی جمع ہونے والے مقامات سے دور رہیں۔
-
سعودی عرب کا عراق کے صوبہ کردستان کو 15 ٹن ادویات کا عطیہ
شاہ سلمان ریلیف سینٹر نے عراق کے صوبہ کردستان ریجن میں وزارت صحت کو 15 ٹن ادویات ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب میں بیرون ملک سے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام
سعودی عرب میں انسداد منشیات حکام نے بیرون ملک سے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب، امریکہ ’تاریخ ساز معاہدے‘پر کام کر رہے ہیں: امریکی سفیر
"سعودی عرب اور امریکہ متعدد معاہدوں پر مل کر کام کر رہے ہیں جن میں امریکہ-سعودی ...
ایڈیٹر کی پسند