سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے متعدد شاہی احکامات جاری کیے جن میں سب سے پہلے جوائنٹ فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل مطلق الازيمع کو سبکدوش کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے کے ساتھ شاہی دیوان میں مشیر کا عہدہ دے دیا گیا۔ ان کی جگہ پر میجر جنرل فہد السلمان کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر چیف آف جوائنٹ فورسز تعینات کر دیا گیا۔
مملکت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی 'ایس پی اے' کے مطابق سعودی شاہی دیوان نے شاہ سلمان کی جانب سے جاری کردہ فرمان میں بحریہ کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل فہد الغفیلی کو نئی ذمہ داری سونپتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل کا عہدہ دیتے ہوئے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف کے طور پر تعینات کر دیا۔
ان کی جگہ میجر جنرل محمد الغریبی کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیتے ہوئے نیول فورسز کا چیف آف سٹاف مقرر کر دیا گیا۔
سعودی شاہی دیوان کی طرف سے اعلان کردہ شاہی احکامات کی تفصیلات میں بری افواج کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فہد المطیر کو بھی نئی ذمہ داری سونپتے ہوئے وزارت دفاع میں مشیر مقرر کر دیا گیا ہے۔
ان کی جگہ میجر جنرل فہد الجہنی کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر بری افواج کے چیف آف اسٹاف تعینات کر دیا گیا۔
اس کے علاوہ فرمان میں سعودی کابینہ کے سیکٹریٹ میں مشیر سمیر الطبیب کی خدمات وزارت دفاع کے حوالے کر دی گئی۔
-
شاہی فرمان کے تحت متعدد سائنسدانوں اور محققین کو سعودی عرب کی شہریت عطا
سعودی عرب میں ایک شاہی فرمان کے تحت غیر معمولی صلاحیتوں اور مہارتوں کے حامل متعدد ...
ایڈیٹر کی پسند -
سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا عیدالاضحیٰ پر تہنیتی پیغام
سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز عیدالاضحیٰ کے موقعے پر تمام مسلمانوں کو ...
حج -
سعودی عرب میں اہم عہدوں پر نئی تقرریاں، شاہی فرمان جاری
سعودی فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے متعدد شاہی فرامین جاری ...
بين الاقوامى