فلسطینی فوٹوگرافر نے غزہ میں جنگی کوریج کا ایوارڈ جیت لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

بین الاقوامی خبر رساں ادارے ' اے ایف پی' کے نمائندہ فلسطینی فوٹوگرافر نے غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کی کوریج کرنے پر 'ویزا ڈی آر نیوز' ایوارڈ جیت لیا ہے۔ 'ویزا پور ایل امیج ایسوسی ایشن' نے یہ اعلان ہفتے کے روز کیا ہے۔

'اے ایف پی' کے ساتھ 2003 سے وابستہ محمد حمصی نے ویڈیو میں ایوارڈ کے لیے جیوری کا شکریہ ادا کیا۔ ایوارڈز کی یہ تقریب فرانس کے شہر پرپیگنان میں ہوئی ہے۔

اس موقع پر 'اے ایف پی' کی طرف سے جاری کردہ بیان میں غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کے دوران صحافیوں کی اسرائیلی بمباری میں ہلاکتوں پر مذمت کی گئی ہے۔

ایوارڈز کے سلسلے میں منعقدہ تقریبکے لیے محمد حمص نے ریکارڈڈ ویڈیو میں کہا 'میرا بچپن غزہ میں گزرا ہے۔ اپنے کیریئر کے 23 برسوں کے دوران ہر جنگ کو دیکھا ہے۔ لیکن حالیہ جنگ ان جنگوں اور تنازعات کے برعکس ہے۔

غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کی کوریج کے لیے مجھے اور میرے ساتھیوں کو ناقابل یقین حد تک مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس میں کوئی سرخ لکیر ہے اور نہ کسی کے لیے کوئی تحفظ ۔ حتیٰ کہ دفاتر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔'

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں