سعودی عرب:ضوابط کی خلاف ورزی پر22 ہزار افراد گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب کے تمام خطوں میں رہائش، کام اور سرحدی سلامتی کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کی نگرانی کرنے اورخلاف ورزیوں پر قابو پانے کے لیے مشترکہ فیلڈ مہمات نے ایک ہفتے میں تقریباً 22,373 خلاف افراد کوگرفتار کیا ہے۔ ان میں ریزیڈنسی سسٹم کی خلاف ورزیوں کے مرتکب 14,216 افراد شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بارڈر سکیورٹی سسٹم کی خلاف ورزی پر 4,943 افراد کو گرفتارکیا گیا۔ جب کہ لیبر سسٹم کی خلاف ورزی پر 3,214 افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

مشترکہ فیلڈ مہم کے ذریعے سعودی عرب میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار کیے گئے افراد کی تعداد 1507 تک پہنچ گئی، جن میں سے 46 فیصد یمنی، 53 فیصد ایتھوپیا کے شہری اور 01 فیصد دیگر ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔ غیر قانونی طریقے سے مملکت سے باہر سرحدیں عبور کرنے کی کوشش کرنے پر 80 افراد کو گرفتار کر لیا۔

اس کے علاوہ مشترکہ فیلڈ مہمات نے 7 افراد کو گرفتار کیا جو نقل و حمل، پناہ گاہ، اور رہائش، کام، اور سرحدی حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ملازمت دینے اور انہیں پناہ دینے میں ملوث تھے۔

اس وقت ضوابط کے نفاذ کے طریقہ کارکے تحت 15,536 افراد کے خلاف کا رروائی کی گئی جن میں 14,203 مرد اور 1,333 خواتین شامل ہیں۔

فیلڈ مہمات کے دوران 6,395 خلاف ورزی کرنے والوں کو سفری دستاویزات حاصل کرنے کے لیے ان کے سفارتی مشنوں کو ریفر کیا گیا۔ 13,475 خلاف ورزی کرنے والوں کو ملک بدر کرنے کے علاوہ 2,030 خلاف ورزی کرنے والوں کو سفری تحفظات مکمل کرنے کے لیے بھیجا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں