جرمن نیوز میڈیا کی طرف سے جنگ زدہ غزہ تک رسائی کا مطالبہ

"بین الاقوامی میڈیا کی عدم رسائی حالیہ تاریخ میں بے مثال ہے": جرمن میڈیا کا الزام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

جرمن خبر رساں اداروں نے منگل کے روز اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انہیں جنگ زدہ غزہ تک رسائی فراہم کرے۔ جرمن میڈیا نے الزام عائد کیا کہ "بین الاقوامی میڈیا کا تقریباً مکمل اخراج (اور رسائی حاصل نہ ہونا) حالیہ تاریخ میں بے مثال ہے۔"

اخبارات، ایجنسیوں اور نشریاتی اداروں کے ایک گروپ نے ایک کھلے خط میں لکھا، "تقریباً ایک سال کی جنگ کے بعد ہم اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں: ہمیں غزہ کی پٹی میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے۔"

انہوں نے مصر پر بھی زور دیا کہ وہ انہیں غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع رفح راہداری کے ذریعے وسیع پیمانے پر تباہ حال فلسطینی علاقے میں داخلے کی اجازت دے۔

میڈیا تنظیموں نے لکھا، "جو کوئی اس جنگ کی آزادانہ رپورٹنگ کو ناممکن بنائے، وہ خود اپنی صداقت کو نقصان پہنچائے گا۔"

نیز لکھا، "جو بھی ہمیں غزہ کی پٹی میں کام کرنے سے روکے، وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے حالات پیدا کر رہا ہے۔"

انہوں نے کہا کہ کھلا خط اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کو لکھا گیا اور پیر کو پہنچا دیا گیا تھا۔

دستخط کنندگان میں میڈیا ادارے ڈیر سپیگل، روزنامہ ڈائی ویلٹ کے مدیران اور نامہ نگار، عوامی نشریاتی اداروں اے آر ڈی اور زیڈ ڈی ایف اور جرمنی کی صحافتی انجمن شامل تھے۔

انھوں نے کہا انھیں تنازعات کی رپورٹنگ میں کئی عشروں کا تجربہ ہے اور لکھا: "ہم خطرے کو جانتے ہیں۔ ہم یہ مول لینے کو تیار ہیں۔ ہمیں غزہ کی پٹی تک رسائی دیجئے۔ آئیے، سب کے مفاد میں کام کریں۔"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں