اسرائیل نے پیجر اور واکی ٹاکی حملے کر کے تمام حدیں پار کر دیں، اب جواب دیا جائے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے اسرائیل کے حالیہ حملوں کے بعد ٹی وی پر اپنے خطاب میں کہا ہے اسرائیل نے پیجر رکھنے والوں کو بلا امتیاز نشانہ بنا کر اور واکی ٹاکی حملہ کر کے تمام تر حدیں پار کر دی ہیں۔

ان کا کہنا تھا اسرائیل نے ہزاروں پیجرز صارفین کو بم دھماکے سے نشانہ بنانے کے اگلے روز واکی ٹاکی استعمال کرکے بہت بڑی غلطی ہے۔ اسرائیلی حملے کے نتیجے میں پانچ ہزار کے لگ بھگ لبنانی صرف دو منٹ میں زخمی ہو گئے تھے۔

حزب اللہ کے سربراہ نے کہا دشمن نے ایک ایسی ڈیوائس کو حملے کا ذریعہ بنایا ہے جو شہریوں کے استعمال میں بڑی تعداد میں ہے۔ اسی طرح واکی ٹاکی کے صارفین کو یہ پروا کیے گئے بغیر حملے کی زد پر لیا کہ واکی ٹاکی کس کے ہاتھ میں ہے اور کس مقصد کے لیے ہے۔

حسن نصراللہ جب ٹی وی کے ذریعے خطاب کر رہے تھے تو اسرائیلی جنگی طیارے بیروت کے اوپر ' ساؤنڈ بیریئرز' بریک کر کے گھن گرج پیدا کرتے ہوئے لبنانی عوام کو دہشت زدہ کرنے کی کوشش میں تھے۔

واضح رہے اب تک اسرائیلی پیجر اور واکی ٹاکی حملوں میں 37 لبنانی ہلاک ہو چکے ہیں۔ حسن نصراللہ نے اس کے باوجود کہا کہ ہم دشمن کو جواب دیں گے۔ دشمن نے ایک طرح سے جنگ کا کھلا اعلان کر دیا ہے اب اسے جواب سہنا پڑے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں