غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی گروپوں کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئیں۔
العربیہ/الحدث کے نمائندے نے پیر کے روز اطلاع دی ہے کہ مصر کے ساتھ سرحد پر فلاڈیلفیا محور (صلاح الدین محور) پر تصادم شروع ہوا۔
اسرائیلی فوج نے جب سے جنوبی لبنان پر اپنے حملے تیز کر دیے ہیں، فلسطین میں بھی مزاحمت تیز ہوئی ہے۔
ادھر حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ اس نے فلاڈیلفیا کے محور کے قریب اسرائیلی فوجی دستوں پر حملہ کیا ہے۔
ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی گاڑیوں کے ایک قافلے کو رفح شہر کے مشرق میں حملہ آور فورسز کی سپلائی لائن پر پہلے سے گھات لگا کر نشانہ بنایا گیا۔
یہ بھی کہا گیا کہ مشرقی جارج جنکشن سے گزرتے ہوئے 3 فوجی بلڈوزر اور دو مرکاوا ٹینکوں کو نشانہ بنایا گیا۔
گذشتہ چند مہینوں سے یہ راہداری اسرائیل اور حماس کے مابین جنگ بندی کے مقصد سے ہونے والے مذاکرات کی کامیابی میں ایک رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی جانب سے ایک سے زیادہ مرتبہ اس بات کی اعادہ کیا گیا وہ حماس کو ہتھیاروں کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے اسرائیلی فوج کے اس محور میں باقی رہنے کے لیے پرعزم ہیں۔
تاہم، مصر رفح میں کسی بھی غیر فلسطینی کی موجودگی کو مسترد کرتا ہے۔
یہ سرحدی پٹی، جو 14 کلومیٹر طویل ہے، مصر اور اسرائیل کے درمیان 1979 میں طے پانے والے امن معاہدے کے تحت بفر زون تصور کیا جاتا ہے۔
لیکن اسرائیلی افواج نے غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد گذشتہ مئی میں رفح کراسنگ کے فلسطینی اطراف کی جانب سے واپس آ کر اس پر قبضہ کر لیا اور اس سے پیچھے ہٹنے سے انکار کر دیا۔
-
غزہ جنگ میں 41,431 اموات ہو گئیں: وزارتِ صحت
زخمیوں کی تعداد 95,818 ہو گئی
مشرق وسطی -
شمالی غزہ میں حماس کا محاصرہ، نیتن یاہو کے نئے منصوبے کی تفصیلات
غزہ کی پٹی میں جنگ کسی سیز فائر کی پیش رفت کے بغیر تقریباً ایک سال سے جاری ہے اور ...
مشرق وسطی -
غزہ جنگ : کوئی فریق بھی جنگ بندی میں دلچسپی نہیں رکھتا ، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ وہ اس بات کے بارے میں بڑے ...
مشرق وسطی