حزب اللہ کی لڑاکا یونٹوں اور فوجی صلاحیتوں کو نشانہ بناتے رہیں گے:اسرائیلی وزیر دفاع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اسرائیلی وزیر دفاع ’یوآو گیلنٹ‘ نے شمالی محاذ پر اسرائیلی فوج کی جارحانہ کارروائیوں کے جاری رہنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

گیلنٹ نے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے پر حالیہ حملے کے بعد اپنی اور چیف آف اسٹاف کی ایک تصویر کے ساتھ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اسرائیل حزب اللہ کو ختم کرنے، اس کی لڑاکا یونٹوں کو ختم کرنے میزائل اور راکٹوں کو تباہ کرنے کے لیے اپنی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے"۔

انہوں نےمزید کہا کہ "ہمارے پاس اضافی کام ہیں جو شمال کے باشندوں کو اپنے گھروں کو لوٹنے کے قابل بنانے کے لیے مکمل کیے جانے چاہئیں۔ ہم حزب اللہ کو توازن سے دور کرنے اوراس کو کمزور کرنے کا مشن جاری رکھیں گے‘‘۔

آج جمعرات کو لبنان کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ کے گڑھ بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے ہیں۔

وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ "بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے پر اسرائیلی دشمن کے حملے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور پندرہ افراد زخمی ہوئے، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے جس کی حالت تشویشناک ہے"۔

قبل ازیں حزب اللہ کے قریبی ذرائع نےاطلاع دی تھی کہ فضائی حملے میں حزب اللہ کے ڈرون یونٹ کے کمانڈرمحمد سرور کو نشانہ بنایا گیا تھا تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آیا وہ مارے گئےہیں یا نہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں